• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کا صوبائی وزرا پر ڈکیتوں، قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام

شائع April 20, 2024
علی خورشیدی کا  کہنا تھا سندھ کے شہری اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے  لیے وزیر اعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں—اسکرین گریب: ڈان نیوز
علی خورشیدی کا کہنا تھا سندھ کے شہری اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں—اسکرین گریب: ڈان نیوز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے سندھ کے وزرا پر ڈکیتوں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کے بڑے گروہ سے رابطے کا الزام لگادیا۔

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ صوبائی وزرا ڈاکوؤں، چوروں اور قاتلوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے انھیں پولیس پروٹوکول دلواتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کی ایما پر ہی جدید اسلحہ اور مغویوں کی منتقلی کے لیے پولیس کی گاڑیاں ڈاکوؤں کو فراہم کی جاتی ہیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا سندھ کے شہری اپنی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے وزیر اعظم کی جانب دیکھ رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024