لاہور میں موسلادار بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کے بعد کمشنر لاہور نے ایم ڈی واسا سمیت تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آج نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن شیڈول تھا لیکن بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزلینڈ کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی20 میچ کل لاہور میں شیڈول ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل بھی لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث میچ کے بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے اور اگر کل کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تو مہمان ٹیم سیریز اپنے نام کر لے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سیریز کا پہلا ٹی20 میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں