معروف عالمی سفری اور سیاحتی ایونٹ اپنے اب تک کے سب سے بڑے ایڈیشن میں 165 ممالک کے 2 ہزار 300 نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا، جس میں تقریباً 41 ہزار شرکا کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

دبئی سول ایوی ایشن اتھارٹی (ڈی سی اے اے) کے صدر شیخ احمد بن سعید المکتوم نے عربین ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) کا افتتاح کیا۔

اس تقریب میں پالیسی ساز، صنعتی قائدین، اور سفری پیشہ ور افراد ’امپاورنگ انوویشن: انٹرپرینیورشپ کے ذریعے سفر کی تبدیلی‘ کے موضوع پر غور و فکر کرنے کے لیے جمع ہوں گے۔

عربین ٹریول مارکیٹ 2024 کی 6 سے 9 مئی تک جاری رہنے والی چار روزہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں 50 سے زیادہ سیشنز میں 200 مقررین شامل ہوں گے۔

افتتاح کے موقع پر شیخ احمد بن سعید المکتوم نے کہا کہ ’اے ٹی ایم 2024 کے شرکا کی جانب سے دکھائی جانے والی گہری دلچسپی دبئی کے خطے میں سیاحت اور سفر کے لیے بطور اہم مقام ہونے کی تصدیق کرتی ہے، جس نے دنیا بھر سے متعلقہ شعبوں کے رہنماؤں کو اکٹھا کرکے صنعت کے مستقبل کی تشکیل میں اس کے کردار کو اجاگر کیا ہے۔

اے ٹی ایم 2024، سفر اور سیاحتی تقریبات کے دس روزہ میلے عربین ٹریول ویک کا حصہ ہے، جو دبئی میں منعقد ہوتا ہے۔

1994 میں 300 نمائش کنندگان اور 7 ہزار تجارتی مہمانوں کے ساتھ لانچ کرنے کے بعد، ’اے ٹی ایم‘ نے اب اپنے آپ کو عالمی سطح پر ایک مشہور ایونٹ کے طور پر پیش کیا ہے جس میں ایم آئی سی ای سے لے کر تفریحی اور لگژری مہمان نوازی، کارپوریٹ سفر تک تمام سفری شعبوں اور ورٹیکلز کو یکجا کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں