☰
برطانوی شہزادہ اور امریکی اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
برطانیہ کے شاہی خاندان سے وابستہ شہزادہ ہیری سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
ان کی شادی کی تقریب لندن کے سینٹ جارجز چیپلز میں منعقد ہوئی، جس میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ میگھن مارکل کے والد دل کی بیماری کی وجہ سے اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت نہیں کر پائے اور اسی وجہ سے وہ شہزادے ہیری کے والد شہزادہ چارلس کے ہمراہ چرچ پہنچیں۔