شہزادہ ہیری اور میگھن کی منگنی کےبعد پہلی تصویر منظر عام پر

28 نومبر 2017
لندن کے کینزنگٹن پیلس میں شاہی خاندان کا نیا جوڑا منگنی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آیا —فوٹو/ اے پی
لندن کے کینزنگٹن پیلس میں شاہی خاندان کا نیا جوڑا منگنی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آیا —فوٹو/ اے پی

برطانوی شاہی خاندان نے گزشتہ روز شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی منگنی کا اعلان ایک بیان کے ذریعے کیا تھا، جس کے بعد ہر کوئی ان دونوں کی تصاویر کا انتظار کررہا تھا۔

جس کے بعد کینزنگٹن پیلس میں یہ دونوں پہلی مرتبہ اپنی منگنی کے بعد میڈیا کے سامنے آئے، اور ایک ساتھ انٹرویو بھی دیا۔

اس دوران 33 سالہ شہزادے ہیری اور 36 سالہ میگھن مارکل نے خوب تصاویر بھی بنوائیں، جبکہ میگھن اپنی منگنی کی انگوٹھی کی نمائش بھی کرتی نظر آرہی تھیں۔

فوٹو/اے پی
فوٹو/اے پی

مزید پڑھیں: برطانوی شہزادے کی امریکی اداکارہ سے شادی کا اعلان

خیال رہے کہ رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے شاہی خاندان کی ایک خاص انگوٹھی میں لیڈی ڈیانا کے بروچ کے ہیرے سجائے گئے ہیں اور منگنی کے موقع پر میگھن مارکل کو یہی انگوٹھی دی گئی۔

دونوں نے منگنی کے بعد ایک ساتھ اپنے پہلے انٹرویو میں ساتھ گزارے بہت سے خوشگوار لمحات کا ذکر کیا۔

فوٹو/ اے پی
فوٹو/ اے پی

شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ وہ اب میگھن مارکل کے ساتھ جلد اپنی فیملی شروع کرنا چاہتے ہیں، تاہم اب تک ان کی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی محبت پر پریانکا کیوں خفا؟

واضح رہے کہ شہزادہ ہیری لیڈی ڈیانا کے چھوٹے بیٹے ہیں، جن کی امریکی اداکارہ 36 سالہ میگھن مارکل سے محبت کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی آرہی ہیں۔

فوٹو/ اے پی
فوٹو/ اے پی

دونوں کے درمیان 2 سال سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں، جب کہ دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ بھی دیکھا گیا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل شادی کے بعد لندن کے کینزنگٹن پیلس میں ہی رہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں