پریانکا چوپڑا شاہی شادی میں کیا پہنیں گی؟

پریانکا میگھن کی قریبی دوست مانی جاتی ہیں —۔
پریانکا میگھن کی قریبی دوست مانی جاتی ہیں —۔

برطانوی شہزادے ہیری اور سابق امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی شادی میں کون شرکت کرنا نہیں چاہے گا؟ اگر شادی میں مہمانوں کی فہرست کے حوالے سے بات کی جائے تو بولی وڈ انڈسٹری میں سے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑا میگھن مارکل کی قریبی دوست مانی جاتی ہیں، جو ان کی شادی میں شرکت کرنے کے لیے لندن بھی پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ پریانکا اور میگھن مارکل کی ملاقات 2016 میں لاس اینجلس میں ایک تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پل پل کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر بھی کررہی ہیں، لیکن ان کی فینز ہر تصویر پر صرف یہی سوال کررہے ہیں کہ آخر وہ برطانوی شاہی شادی میں کیا پہننے جارہی ہیں؟

Welcomed by the UK sun... #nomakeupnofilter

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on

پریانکا چوپڑا کے اسٹائل کو ہمیشہ ہی فیشن دنیا میں خوب سراہا گیا ہے، چاہے ایوارڈ شو ہو، میٹ گالا یا کوئی اور ایونٹ وہ ہمشیہ ہی نہایت دلکش نظر آرہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر اپنی ٹیم کے ساتھ شیئر کی جسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ شادی میں شرکت کے لئے تیار ہورہی ہیں۔

اس تصویر میں جعلی سے تیار ایک خوبصورت لباس بھی نظر آیا، جسے دیکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ پریانکا اس شادی میں خود بھی کافی شاہی نظر آنے والی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں اپنے شو کوائینٹیکو کی شوٹنگ میں مصروف پریانکا سے کئی مرتبہ 36 سالہ میگھن مارکل اور 32 سالہ ہیری کے رشتے پر سوالات کیے جاچکے ہیں۔

پریانکا کئی مرتبہ اس بات پر بھی زور دے چکی ہیں کہ میگھن مارکل کی اپنی ایک شناخت ہے اور انہیں صرف شہزادے ہیری کی گرل فرینڈ کہنا صحیح نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کی محبت کو ایشو بنانے پرپریانکا خفا

ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا تھا کہ ’میگھن مارکل کا صرف یہ روپ نہیں، وہ ایک اداکارہ، ایک سماجی کارکن اور انسان دوست بھی ہے‘۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر میگھن مارکل اور شہزادے ہیری کو ان کی منگنی کی مبارکباد بھی دی تھی۔

تبصرے (0) بند ہیں