☰
وزیر اعظم سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ملاقات
اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور پاک فوج کے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں جنرل (ر) راحیل شریف نے اسلامی اتحادی فوج کے اغراض و مقاصد اور دہشت گردی کے خلاف اس کے اقدامات پر بھی بات چیت کی۔
جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر خارجہ سے ملاقات
اس سے قبل اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔