فائل فوٹو۔۔۔۔۔

کوئٹہ : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع بولان میں جمعہ کی شب عسکریت پسندوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے دھماکہ خیز مواد گیس پائپ لائن کے قریب نصب کیا تھا جو بولان ڈسٹرکٹ کے مچ شہر میں واقع ہے۔

سوئی سدرن گیس حکام نے بتایا کہ دھماکہ کے نتیجے میں گیس پائپ لائن کا کچھ حصہ تباہ ہو گیا ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکے سے کتنی انچ پائپ لائن کو نقصان پہنچا ہے۔ تا ہم انہوں نے کہا ہے کہ دھماکے کے بعد آگ کے شعلے دور تک دیکھے گئے ہیں۔

لیویز اور پولیس حکام جائے واقعہ پہنچ گئے ہیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ سوئی سدرن گیس حکام  نے کہا ہے کہ گیس پائپ لائن کے تباہ شدہ حصہ کی مرمت کیلئے تکینیکی ٹیم کوبھیج نہیں سکتے کیونکہ وہ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے دشوار گزار ہے اور حساس بھی۔

فوری طور پر کسی  تنظیم نے دھماکے کی زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

عسکریت پسند بولان ضلع میں مسلسل سیکیورٹی اہلکاروں اور گیس پائپ لائن کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں