اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کنڈوم کے ایک اشتہار کو ’غیر اخلاقی‘ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کر دی۔

پاکستان کے قدامت پسند معاشرے میں عموماًجنسی اور خاندانی منصوبہ بندی کے موضوعات پر کھلے عام بحث نہیں کی جاتی۔

کنڈوم بنانے والی کمپنی ’جوش‘ پر ماضی میں مشہور ماڈل متھیرا کے ایک مزاحیہ مگر ذومعنی اشتہار کی وجہ سے دو سالہ پابندی لگائی جا چکی ہے۔

پیمرا کے ترجمان فاخر الدین مغل نے بتایا کہ انہیں ’اس قابل اعتراض اور نامناسب اشتہار کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’پیمرا نے اپنے حکم میں واضح کیا ہے کہ یہ اشتہار نامناسب، غیر اخلاقی بلکہ ہماری سماجی ، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے سراسر منافی بھی ہے‘۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Sep 14, 2015 10:34pm
So vulgarity is modernism and modesty is conservatism? Well done Dawn news!