دنیا بھر میں گوگل کے شاندار دفاتر

دنیا بھر میں گوگل کے شاندار دفاتر

اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت انٹرنیٹ کی دنیا پر گوگل کا راج ہے تو غلط نہیں ہوگا اور اس کا صدر دفتر ماﺅنٹین ویو کیلیفورنیا میں واقع ہے مگر اس کے دنیا بھر میں متعدد دفاتر ہیں۔

مگر ان دفاتر کی خاص بات وہاں کام کرنے والے افراد کو ملنے والی آسائشیں ہیں جن کا تصور بھی عام لوگ نہیں کرسکتے۔

ان کی جھلک تو آپ نیچے تصاویر میں دیکھ ہی لیں گے مگر کہا جاتا ہے کہ گوگل اس وقت ملازمت کے لیے سب سے بہترین مقام ہے تاہم ایسا واقعی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہم نہیں کرسکتے۔

گوگل آفس، زیورخ، سوئٹزرلینڈ

فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com
فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com

سوئٹزرلینڈ میں گوگل کا دفتر میں انڈے کی شکل کے کمرے سے بنے ہوئے ہیں جو میٹنگ روم کا کام کرتے ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس کا سرنگ نما میٹنگ روم کسی پراسرار مقام کی طرح نظر آتا ہے۔

فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com
فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com

گوگل زیورخ میں کام کرنے والے دفتر کے اندر ہی فٹبال اور باسکٹ بال جیسے کھیلوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

گوگل آفس، ڈبلن

فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com
فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com

ڈبلن کے رنگا رنگ دفتر میں کام کرنے والوں کے لیے آرام اور کام کرنے کے لیے بہت زیادہ جگہ موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com
فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com

وہ لائبریری میں مطالعہ کرسکتے ہیں اور چاہے تو آرام کرکے کام کی تھکن دور کرسکتے ہیں۔

گوگل آفس، واشنگٹن

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

گوگل کے اس دفتر کا کیفے ٹیریا بھی اپنی مثال آپ ہے جہاں عملے کو مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

یہاں تفریح کے لیے دفتر کے اندر ہی راک کلائمبنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

گوگل آفس، پیرس

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

پیرس آفس کے اندر سرخ رنگ کی ایک چمکدار گاڑی عملے کی منتظر رہتی ہے۔

گوگل آفس، شکاگو

اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

اگر کوئی کام کرتے ہوئے تھک جائے تو شکاگو کے گوگل آفس میں آرکیڈ گیمز اور دیگر تفریحی سہولیات موجود ہیں۔

گوگل آفس، ماسکو

فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com
فوٹو بشکریہ camenzindevolution.com

ماسکو میں کام کرنے والے ٹیبل ٹینس اور فٹبال کو ایک لکڑی سے بنے کمرے کے اندر اکثر کھیلتے ہیں۔

گوگل آفس، لاس اینجلس

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

وینس بیچ آفس میں ماضی کی مقبول آرکیڈ گیمز اور پول ٹیبل وغیرہ عملے کو تازہ دم ہونے کے لیے دی گئی ہیں۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اس دفتر کا داخلی دروازہ بھی بہت منفرد ہے اور لوگ ایک عظیم الجثہ دوربین سے گزر کر اندر داخل ہوتے ہیں۔

گوگل آفس، ٹورنٹو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

ٹورنٹو میں گوگل آفس میں کام کرنے والے چھت پر گولف سے محظوظ ہوتے ہیں۔

گوگل آفس، ماﺅنٹین ویو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

گوگل کے صدر دفتر میں اپنا سینڈ والی بال کورٹ بھی موجود ہے مگر وہاں دوپہر کو قیلولے کے لیے نیپ پوڈ بی رکھا گیا ہے جو کہ روشنی اور آواز کو مکمل طور پر بلاک کردیتا ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

اسی طرح سوئمنگ پول بھی لوگوں کا منتظر رہتا ہے۔

گوگل آفس، نیویارک

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

نیویارک میں گوگل کا دفتر اتنا بڑا ہے کہ وہاں کام کرنے والوں کو ایک سے دوسری جگہ جانے کے لیے ان اسکوٹرز کی ضرورت پڑتی ہے۔

گوگل آفس، اونٹاریو

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں گوگل آفس میں پوری راک کلائمبنگ وال موجود ہے۔

رائٹرز فوٹو
رائٹرز فوٹو

یہاں ایک اندار اور جدید لائبریری بھی موجود ہے جس میں آتشدان اور ایک خفیہ کمرہ بھی رکھا گیا ہے۔