'گلیاں کس طرح سانس لیتی ہیں'

'گلیاں کس طرح سانس لیتی ہیں'



عارف محمود پاکستان کے معروف ترین فوٹوگرافرز میں سے ایک ہیں جنھیں روزمرہ کی زندگی کی تفصیلات کو فنکارانہ انداز سے فلمانے کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔

گزشتہ 3 سال سے وہ کراچی کی گلیوں میں اپنے مینوئل لیکاسا کیمروں سے لیس ہوکر نکلتے ہیں جن میں وائیڈ اینگل لینسز اور بلیک اینڈ وائیٹ فلم ہوتی ہے۔

ان کے اپنے الفاظ میں 'میں خود کو آگاہ کراتا ہوں کہ گلیاں کس طرح سانس لیتی ہیں'۔

انہوں نے مزید بتایا 'گلیوں میں موجود عام شخص مجھے تعلیم دیتے ہیں، کئی بار میں ایک اسٹوری پکڑ کر اس کا تعاقب کرتا ہوں، مگر میرے ارگرد شہر بھی مسلسل تبدیل ہوتا رہتا ہے، کئی بار میں ایک عمارت کے پاس سے گزرتا ہوں جسے چند ماہ پہلے شوٹ کیا ہوتا ہے اور اب وہ گر چکی ہوتی ہے، لہذا اس حوالے سے بھی ڈاکو مینٹری ویلیو ہے'۔

ڈیجیٹل فارمیٹ کی جگہ فلم پر شوٹ کرنے کا فیصلہ عارف محمود کے لیے ذاتی حیثیت رکھتا ہے، ان کا کہنا تھا 'یہ ماضی کا ایک پل ہے اور مجھے ذہنی طور پر اس عہد میں لے جاتا ہے جہاں اس طرح کی عکاسی قابل عمل تھی، مزید یہ کہ اس وقت جب لوگ قدیم تصاویر چاہتے ہیں، مجھے فلم کی آواز پسند ہے'۔

عارف محمود کی کراچی کے علاقے صدر کی تصاویر کو دیکھیں جو ان کے فن میں مہارت کی عکاسی کرتی ہیں۔

ضیاء الدین احمد روڈ
ضیاء الدین احمد روڈ

ڈی جے سائنس کالج کے قریب
ڈی جے سائنس کالج کے قریب

پریس کلب کے قریب
پریس کلب کے قریب

سولجر بازار میں 12 محرم کو زیارت 72 تابوت
سولجر بازار میں 12 محرم کو زیارت 72 تابوت

زینب مارکیٹ
زینب مارکیٹ

صدر جی پی او کے قریب کیمرہ مارکیٹ
صدر جی پی او کے قریب کیمرہ مارکیٹ

محبوب کلاتھ مارکیٹ کراسنگ
محبوب کلاتھ مارکیٹ کراسنگ

پاسپورٹ آفس کے پیچھے
پاسپورٹ آفس کے پیچھے

نیشنل میوزیم آف پاکستان
نیشنل میوزیم آف پاکستان

سینٹ اینڈریوز چرچ کے قریب
سینٹ اینڈریوز چرچ کے قریب

ایمپریس مارکیٹ بس اسٹاپ
ایمپریس مارکیٹ بس اسٹاپ

یہ مضمون 27 نومبر کو ڈان سنڈے میگزین میں شائع ہوا۔