میرا کی مالی معاونت کیلئے ماہانہ 2 لاکھ روپے

28 مارچ 2017
پاکستانی اداکارہ میرا — فوٹو/ اے پی
پاکستانی اداکارہ میرا — فوٹو/ اے پی

‫لولی وڈ میں تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکار میرا نے حال ہی میں اعلان کیا کہ وہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں اور انہیں حکومت کی مدد کی ضرورت ہے، جس کے بعد پنجاب حکومت کا ادارہ ان کی مدد کے لیے میدان میں آگیا۔

گزشتہ دنوں میرا کو جب ایک ایونٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تو انہوں نے معاوضے کے بغیر شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ لولی وڈ انڈسڑی کے حالات کے باعث مالی مشکلات کی شکار ہیں۔

میرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے خرچہ چلانے کے لیے اپنی گاڑی بھی فروخت کردی ہے۔

جس کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوچ اینڈ کلچر نے ان کی مدد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ادارے نے حکومت سے درخواست کی کہ میرا کو ماہانہ 2 لاکھ روپے دیے جائیں، ساتھ ساتھ لولی وڈ انڈسٹری کی بحالی کے لیے اداکارہ کو ایک کروڑ روپے دینے کی تجویز بھی دے دی۔

اداکارہ میرا نے کچھ روز قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنے مالی حالات کے حوالے سے شائع ہوئی چند رپورٹس کو بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ 'یہ میری زندگی ہے'۔

اب میرا نے خبروں میں رہنے کے لیے یہ ڈرامہ کیا یا وہ واقعی پریشانی سے دوچار ہیں، یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Siraj Meer Mar 28, 2017 09:13pm
ماہانہ دو لاکھ روپے میں کوئی بیروزگاروں کے گھر چل سکتے ہیں۔