Dawn News Television

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2020 10:46am

پاکستان میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے متجاوز، اموات 237 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے اور مزید کیسز کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 11 ہزار 145 جبکہ اموات 237 ہوگئیں۔

چین سے شروع ہونے والا یہ وائرس جہاں دنیا کے 185 سے زائد ممالک کو متاثر کرکے اب تک ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد کی جان لے چکا ہے وہیں پاکستان میں اس کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

اگرچہ پاکستان میں 26 فروری کو وائرس کے آغاز سے 31 مارچ تک اس کے پھیلاؤ میں اتنی تیزی نہیں دیکھی گئی تھی تاہم اپریل کے مہینے میں اس عالمی وبا کا پھیلاؤ میں یکدم تیز ہوا ہے اور روزانہ سیکڑوں افراد اس سے متاثر ہورہے ہیں جبکہ اموات کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 765 نئے کیسز، اموات 220 ہوگئیں

صرف اگر اپریل کی بات کریں تو گزشتہ 22 دنوں میں تقریباً ساڑھے 8 ہزار کیسز اور 194 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ اس کے مقابلے میں فروری و مارچ کے 35 روز میں 2000 کیسز اور 26 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

مزید یہ کہ حکومتی سطح پر یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ مئی کے وسط میں کورونا وائرس کی صورتحال پاکستان میں مزید خراب ہوسکتی ہے اور اس سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم اس وقت حکومت کی طرف سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور کہیں پابندیاں تو کہیں جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود کیسز میں اضافے کا سلسلہ جارہی ہے۔

آج (23 اپریل) کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز اور اموات سامنے آگئیں۔

سندھ

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید 298 نئے کیسز کی تصدیق کی اور بتایا کہ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد 3671 تک پہنچ گئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ صوبے میں مزید 4 افراد انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔

پنجاب

ادھر پنجاب میں بھی جمعرات کو مزید 116 کیسز اور 4 اموات کی تصدیق کردی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر قیصر آصف کی جانب سے بتایا گیا کہ صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 4706 ہوگئی ہے۔

ان 4706 افراد کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ زائرین سینٹر میں 768 افراد، رائے ونڈ سے منسلک 1915 افراد، 1937 عام شہری اور 86 قیدی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک مجموعی طور پر 66 ہزار 30 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

صوبے میں اموات کے بارے میں ترجمان نے بتایا کہ مزید 4 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس سے صوبے میں مجموعی تعداد 60 ہوگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 905 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

رات گئے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے 61 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4767 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مزید 5 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات 65 ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جمعرات کے روز 115 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 1541 ہوگئی۔

بیان میں پشاور اور چارسدہ میں 2 مریضوں کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

صوبے میں جمعرات کے روز 41 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

بلوچستان

صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 2 افراد کے انتقال کرنے کی تصدیق کی گئی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 552 ہے جبکہ اب تک 8 افراد اس وبا سے انتقال کرچکے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں 338 افراد مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔

بعد ازاں انہوں نے صوبے میں کورونا کے 55 نئے کیسز سامنے آنے کی بھی تصدیق کی جس کے بعد بلوچستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 607 ہوگئی۔

اسلام آباد

دوسری جانب اسلام آباد میں مزید افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار بتانے کے لیے قائم کی گئی ویب سائٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مزید 20 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

ان 10 نئے کیسز کے بعد اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 214 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ تعداد 194 پر موجود تھی۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں و کشمیر میں بھی کورونا کے 4 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

صحتیاب افراد

تاہم ملک میں ایک بات جو حوصلہ افزا اور مریضوں کے لیے امید کی کرن ہے وہ لوگوں کا جلد شفایاب ہونا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 181 افراد صحتیاب ہوئے۔

جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 2156 سے بڑھ کر 2337 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ان نئے کیسز کے بعد اگر ملک کی مجموعی صورتحال پر ایک نظر ڈالیں تو پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہوا ہے تاہم اموات کی شرح خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ہے۔

پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 4 ہزار 767 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جو مجموعی تعداد کا 40 فیصد سے زائد ہے۔

اسی طرح سندھ میں کیسز کی تعداد دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ یعنی 3 ہزار 671 ہے، جو مجموعی تعداد کا 30 فیصد سے زیادہ بنتا ہے۔

خیبرپختونخوا میں متاثرین کی تعداد 1541 ہے جبکہ بلوچستان میں یہ تعداد 607 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید یہ کہ اسلام آباد میں 214 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور گلگت بلتستان میں کورونا وبا کا شکار افراد کی تعداد 290 ہے۔

آزاد جموں و کشمیر اب تک کورونا وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 55 تک پہنچی ہے۔

اموات کے حساب سے خیبرپختونخوا پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

  • خیبرپختونخوا: 85
  • سندھ: 73
  • پنجاب: 65
  • بلوچستان: 8
  • گلگت بلتستان: 3
  • اسلام آباد: 3
  • آزاد کشمیر کوئی نہیں


پاکستان میں اموات

ملک میں 18 مارچ کو کورونا وائرس سے پہلی موت خیبرپختونخوا میں ہوئی جس کے بعد 31 مارچ تک مجموعی اموات 26 تک پہنچیں۔

تاہم یکم اپریل سے لے کر اب تک 183 افراد انتقال کرچکے ہیں اور یہ کورونا وائرس سے متعلق تشویشناک صورتحال کو ظاہر کرتی ہے۔

ملک میں ہونے والی پہلی موت سے لے کر اب تک کس روز کتنی اموات ہوئیں؟ مکمل تفصیل یہاں جانیں۔


پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا۔

  • 26 فروری کو ہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی۔

  • 29 فروری کو ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مزید 2 کیسز کی تصدیق کی، جس سے اس وقت تعداد 4 ہوگئی تھی۔

  • 3 مارچ کو معاون خصوصی نے کورونا کے پانچویں کیس کی تصدیق کی۔

  • 6 مارچ کو کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا، جس سے تعداد 6 ہوئی۔

  • 8 مارچ کو شہر قائد میں ہی ایک اور کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا۔

  • 9 مارچ کو ملک میں ایک ہی وقت میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے 9 کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔

  • 10 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے دو کا تعلق صوبہ سندھ اور ایک کا بلوچستان سے تھا، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 19 جبکہ سندھ میں تعداد 15 ہوگئی تھی۔

بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے یہ تصحیح کی گئی تھی 'غلط فہمی' کے باعث ایک مریض کا 2 مرتبہ اندراج ہونے کے باعث غلطی سے تعداد 15 بتائی گئی تھی تاہم اصل تعداد 14 ہے، اس تصحیح کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 مارچ تک 18 ریکارڈ کی گئی۔

  • 11 مارچ کو اسکردو میں ایک 14 سالہ لڑکے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس کے بعد مجموعی تعداد 19 تک پہنچی تھی۔

  • 12 مارچ کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ہی ایک اور کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 تک جاپہنچی تھی۔

  • 13 مارچ کو اسلام آباد سے کراچی آنے والے 52 سالہ شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 21 ہوئی تھی، بعدازاں اسی روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تفتان میں مزید 7 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی۔

  • 14 مارچ کو سندھ و بلوچستان میں 2، 2 نئے کیسز کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 33 ہوگئی۔

  • 15 مارچ کو اسلام آباد اور لاہور میں ایک ایک، کراچی میں 5، سکھر میں 13 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد کیسز کی تعداد 53 ہوگئی تھی۔

  • 16 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اچانک بہت تیزی سے اضافہ ہوا تھا اور سندھ میں تعداد 35 سے بڑھ کر 150 جبکہ خیبرپختونخوا میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 184 تک جا پہنچی تھی۔

  • 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعیتعداد 237 تک پہنچ گئی تھی۔

  • 18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکتخیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسریموت کی بھی تصدیق کردی گئی، اس کے علاوہ اسی روز صوبے میں مزید 64 کیسزسامنے آنے کے بعد تعداد 301 تک ہوگئی تھی۔

  • 19 مارچ کو بھی کورونا وائرس کے مزید کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اورچاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 152نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس روز تعداد 448 تک جاپہنچی۔

  • مارچ کی 20 تاریخ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی،جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی جبکہ اسی روز نئے مریضوں کےسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 495 تک ہوگئی۔

  • 21 مارچ کو پاکستان میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہسندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگتبلستان سے 34 نئے کیسز شامل تھے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کیتعداد 600 سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • 22 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز میں اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 799 تک پہنچ چکی تھی، جس میں پنجاب میں مزید 73، سندھ میں مزید 60، بلوچستان میں 4 کیسز جبکہ گلگت بلتستان میں مزید 16 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اس کے ساتھ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک ڈاکٹر جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک وائرس سے متاثرہ خاتون کی موت کے بعد مجموعی اموات 5 ہوگئی تھیں، سندھ میں ایک شخص کے صحتیاب ہونے کی اطلاع بھی سامنے آئی تھی۔

  • 23 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور بلوچستان سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی اسی روز ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی، تاہم اگر اعدادو شمار پر نظر ڈالیں تو اس روز یہ تعداد 878 تک پہنچ گئی تھی۔

  • مارچ کی 24 تاریخ کو پنجاب میں پہلی ہلاکت سامنے آئی جو ملک میں مقامیسطح پر منتقل ہونے والا کیس تھا، اس کے علاوہ مختلف صوبوں اور علاقوںمیں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس روز تک متاثرین 990 ہوگئے تھے۔

  • 25 مارچ کو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1078 ہوگئی جبکہ اس روز بھی ملک میں ایک اور موت سامنے آئی جس کے بعد ملک میں اموات 8 ہوگئیں۔

  • 26 مارچ کو ملک میں کورونا کیسز کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوا اور اس روزپورے ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1193 تک پہنچی جبکہ اسروز بھی ایک اور فرد انتقال کرگیا۔

  • 27 مارچ ملک کو کورونا وائرس سے پنجاب میں 2 اموات سامنے آئیں جبکہ اسروز پنجاب میں مزید نئے کیسز آنے سے وہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ بن گیا،علاوہ ازیں ملک کی مجموعی تعداد 1363 تک پہنچ گئی

  • 28 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور تعداد1500 تک پہنچ گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک موت کی بھی تصدیق کی گئی۔

  • پاکستان میں 29 مارچ کورونا وائرس سے اموات کے حوالے سے سب سے برا ثابتہوا اور ایک روز میں 5 اموات سامنے آئیں جبکہ متاثرین کی تعداد بھی 1593تک پہنچ گئی۔

  • 30 مارچ کو سندھ میں مزید 3 اموات اور مزید 6 کیسز، پنجاب میں 3 اموات اور مزید 45 کیسز، اسلام آباد میں مزید 8 کیسز، خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کا انتقال اور مزید 29 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اسی طرح بلوچستان میں مزید 11 کیسز جبکہ گلگت میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1776 ہوگئی۔

  • 31 مارچ کو ملک میں 231 نئے کیسز آنے سے تعداد 2007 تک پہنچی جبکہ اسیروز کراچی میں مزید 2 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد اموات 26ہوگئیں۔

  • یکم اپریل کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ کیےگئے اور یہ تعداد 2 ہزار 238 تک پہنچ گئی اور 5 مزید اموات سے تعداد 31ہوگئی۔

  • 2 اپریل کو پاکستان میں 181 نئے کیسز اور 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کےبعد انتقال کرجانے والوں کی تعداد 34 جبکہ متاثرین 2419 تک پہنچ گئے۔

  • 3 اپریل کو بھی پاکستان میں 267 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد تعداد2686 ہوگئی جبکہ اسی روز 6 افراد کے انتقال کے باعث اموات 40 تک پہنچیں۔

  • 4 اپریل کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے 114 کیس سامنے آئے تھے اورمجموعی تعداد 2800 تک پہنچ چکی تھی جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئےتھے اور اموات کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی تھی۔

  • 5 اپریل کو پنجاب میں ایک دن میں سب سے زیادہ 247 کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک بھر سے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 356 اور مجموعی تعداد 3156 تھی جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں ایک متاثرہ شخص جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 47 ہوگئی۔

  • 6 اپریل کو ملک میں ریکارڈ کیسز کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 610 نئےکیسز سامنے آنے سے تعداد 3766 تک پہنچ گئی جبکہ اس روز پنجاب میں 3،سندھ میں 2 اور اسلام آباد میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس سے مجموعیاموات 53 تک جاپہنچیں۔

  • اپریل کی 7تاریخ کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے 269 کیسز سامنے آئےاور متاثرین کی تعداد 4035 تک جاپہنچی جبکہ اسی روز 4 اموات سے مجموعیتعداد 57 ہوگئی۔

  • 8 اپریل کو پاکستان میں اس عالمی وبا کے 228 کیسز کی تصدیق کی گئی جس سےمتاثرین 4263 تک پہنچے جبکہ مزید 4 اموات سے تعداد 61 ہوگئی۔

  • 9 اپریل کو ملک میں مزید 331 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 4594تک پہنچ گئی اور 6 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس سے یہ تعداد 67 تکپہنچ گئی۔

  • 10 اپریل کے پہلے 10 روز کے آخر تک ملک میں 187 نئے کیسز رپورٹ کیے گئےجس کے بعد یہ تعداد 4 ہزار 781 تک پہنچ گئی تھی جبکہ مزید 5 امواتبھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • 11 اپریل کو پاکستان میں نہ صرف 249 کیسز سے تعداد 5 ہزار 30 تک پہنچی بلکہاس روز 14 ہلاکتیں بھی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد یہ تعداد86 ہوگئی۔

  • 12 اپریل کو ملک میں 332 نئے متاثرین سامنے آئے اور مجموعی تعداد 5 ہزار362 تک پہنچی جبکہ 7 اموات سے تعداد 93 تک جا پہنچی۔

  • 13 اپریل کو ملک میں مزید 345 کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 5707 ہوگئی تھی جبکہ وائرس متاثرہ 3افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 96 تک پہنچ چکی تھی۔

  • 14 اپریل پاکستان میں 276 نئے کیسز کے بعد تعداد 5983 ہوگئی جبکہ مزید11 افراد کے انتقال کرنے سے اموات 107 تک جا پہنچی۔

  • 15 اپریل کو پاکستان میں مزید 314 کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کےبعد کیسز کی تعداد 6297 جبکہ اموات 117 تک پہنچی گئیں۔

  • اپریل کے 16ویں روز پاکستان میں مزید 713 کیسز اور 17 اموات ریکارڈ کیگئیں جس کے بعد متاثرین 7010 اور اموات 134 تک پہنچ گئیں۔

  • 17 اپریل کو ملک میں مزید 466 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین 7476 ہوگئےجبکہ مزید 9 اموات کے بعد تعداد 143 تک جاپہنچی۔

  • 18 اپریل کو سندھ میں مزید 138 کیسز، پنجاب میں 258، بلوچستان میں 30،اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسزرپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہزار 918تک پہنچ گئی تھی جبکہ 67 افراد صحتیاب بھی ہوئے تھے۔

  • 19 اپریل کو ملک بھر میں مزید 392 کیسز سے متاثرین کی تعداد 8310 تکپہنچ گئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 20 اموات کے بعد یہ تعداد 168 ہوگئی۔

  • 20 اپریل کو ملک بھر میں ریکارڈ 883 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کیتعداد 9193 ہوگئی جبکہ ریکارڈ 24 اموات سے یہ تعداد 192 تک پہنچ گئی۔

  • 21 اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 545 کیسز سامنے آئے جسکے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 9738 تک پہنچی جبکہ مزید 17 اموات سےیہ تعداد 209 تک جا پہنچی۔

  • 22 اپریل کو مزید 765 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی متاثرین 10ہزار 503 تک پہنچ گئے جبکہ 11 لوگ اس روز بھی جان کی بازی بار گئےاور یہ تعداد 220 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے یہاں کلک کریں اور تفصیلی خبریں پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

Read Comments