عمران خان کی گرفتاری اور رہائی سے منسلک حالات و واقعات
لائیو

عمران خان کی گرفتاری اور رہائی سے منسلک حالات و واقعات

خلاصہ:

  • عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں نیب کے حکم پر رینجرز نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا، جس کے بعد احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ ہوا اور پاک فوج نے عسکری تنصیبات پر حملے کرنے والوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ چلانے کا اعلان کیا۔
  • پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 9 مئی کے واقعات کے بعدگرفتار کیا گیا، جس کے بعد شیریں مزاری، علی زیدی، سیف اللہ نیازی اور عمران اسمٰعیل سمیت سینئر رہنماؤں نے پارٹی چھوڑ دی اور اسد عمر سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوئے اور عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیے گئے۔
  • عمران خان نے اپیل کی کہ معاملات حل کرنے کے لیے فوری طور پر مذاکرات کیے جائیں جبکہ رانا ثنا اللہ نے کہا پی ٹی آئی قتل اور ریپ کا ڈراما رچانا چاہتی تھی جس کی آڈیو پکڑی گئی۔
  • وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی خارج از امکان نہیں اور وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کارروائی فوجی عدالت میں ہوگی۔
تازہ ترین
12:44 PM

براہ راست اپ ڈیٹس کا اختتام

10:54 AM

کل رات 40 گالف سٹی پر پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے دوبارہ چھاپہ مارا، شیخ رشید

9:19 AM

میرے 75 سالہ والد کو رہا کر دیا گیا ہے، تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، ندیم افضل چن

7:26 AM

میرے 82 سالہ والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی، حماد اظہر

Jun 04, 2023
8:42 PM

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے الزامات کو مسترد کردیا

8:34 PM

پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم

3:49 PM

سو پرچے بھی درج کرالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، پرویز الہٰی

2:09 PM

ڈیرہ اسمعٰیل خان: پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

1:45 PM

مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، شیخ رشید

1:22 PM

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کرے گی

جون 05, 2023 12:44pm

براہ راست اپ ڈیٹس کا اختتام

عمران خان کی گرفتاری اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے متعلق براہ راست اپ ڈیٹس کا اختتام ہوگیا ہے۔

جون 05, 2023 10:54am

کل رات 40 گالف سٹی پر پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس نے دوبارہ چھاپہ مارا، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کل رات 40 گالف سٹی پر پنجاب پولیس اور ایلیٹ فورس دوبارہ دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئی اور چھاپہ مارا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ کسی ملازم کو نہیں مارا، توڑ پھوڑ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اداروں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں، سارا ملک 9 مئی کے واقعے پر لعنت بھیجتا ہے اور اسے شرمناک قرار دیتا ہے لیکن ادارے پولیس میں اپنی ایجنسیوں کو بھیجیں کہ وہاں نامعلوم افراد اور نامزدوں کو نکالنے کے لیے کتنا پولیس لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی شخص پاکستان میں فوج کے خلاف بری سوچ نہیں رکھتا لیکن خدا کے لیے بے گناہوں کو راہ کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، ایک مہینہ ہو گیا ہے، لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان پی ڈی ایم کے لوگوں کو کسی نے ووٹ نہیں دینا۔

جون 05, 2023 09:19am

میرے 75 سالہ والد کو رہا کر دیا گیا ہے، تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں، ندیم افضل چن

ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میرے 75 سالہ والد صاحب کو رہا کر دیا گیا ہے، میں تمام بھائیوں، دوستوں کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے اس مشکل لمحات میں ساتھ دیا۔

قبل ازیں، انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا کہ میں نجف میں ہو ں اور میرے گھر سے میرے 75 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

جون 05, 2023 07:26am

میرے 82 سالہ والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی، حماد اظہر

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حماد اظہر نے کہا ہے کہ اُن کے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ میرے والد، میاں محمد اظہر، جن کی عمر 82 سال ہے اور وہ صحت کے متعدد مسائل سے دوچار ہیں، انہیں ابھی ابھی پولیس اور کچھ نامعلوم افراد نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

جون 04, 2023 08:42pm

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے الزامات کو مسترد کردیا

اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے ان الزامات کو مسترد کردیا جن میں انہوں نے کہا تھا کہ آج رات 12 بجے میرے اسلام آباد گھر میں ایلیٹ فورس دروازے توڑ کر دوباره داخل ہوئی اور 31 مئی کو فورس کے تشدد سے زخمی ہونے والے ملازمین کو مار پیٹ کر زبردستی بیان ریکارڈ کروایا کہ ہم پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور ہمارا بازو گرنے کی وجہ سے ٹوٹا ہے۔

ترجمان اسلام آباد نے کہا کہ کیپیٹل پولیس تمام کارروائی قانون کے مطابق سر انجام دیتی ہے، پولیس باقاعدہ وارنٹ حاصل کرکے شیخ رشید کے گھر گئی۔

جون 04, 2023 08:34pm

پرویز الہٰی، سیکریٹری پنجاب اسمبلی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم

لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا۔

قبل ازین جوڈیشل مجسٹریٹ لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف غیر قانونی تقرریوں کے کیس میں اینٹی کرپشن کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو چند گھنٹے بعد جاری کیا گیا۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکریٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو بھی 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کا حکم دے دیا۔

3:49 PM, Jun 4

سو پرچے بھی درج کرالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا، پرویز الہٰی

پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ 10 نہیں سو پرچے بھی درج کرالیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

آج ضلع کچہری میں پیشی کے دوران اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ تمام پی ٹی آئی کارکنان کے لیے پیغام ہے کہ ان (اتحادی حکومت) کے ہتھکنڈوں کا دلیری سے مقابلہ کریںم کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ان کے سب آلہ کار ناکام ہوں گے اور ان کے منہ کالے ہونے ہیں۔

2:09 PM, Jun 4

ڈیرہ اسمعٰیل خان: پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

ڈیرہ اسمعٰیل خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے 9 مئی کے فسادات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے عوام ریاستی املاک کو جلانے اور نقصان پہنچانے پر غمزدہ ہیں۔

1:45 PM, Jun 4

مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ مائنس پلس فارمولا بھی ناکام ہوگا اس سے مزید عدم استحکام پھیلےگا، ستمبر ستمگر ہوگا اور کوئی انہونی بھی ہوسکتی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 20 دن اہم ہیں، کٹی کٹانکل آئے گا، تاحیات نااہل لوگوں کو اہل بنانا اور پھر اُن سے پارٹی بنانا آسان کام نہیں ہوگا، ہماری سیاست کٹی ہوئی پتنگ کی مانند ہے، کچھ سمجھ نہیں آرہی کہ گڈی کون لوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل حل نہیں ہوں گے تو معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہوگی، 50 فیصد مہنگائی زیاده کارخانے بند، برآمدات، ترسیلات، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، دنیا میں گندم اور ایل این جی کی قیمت 100 فیصدکم ہوئی لیکن پاکستان میں 100 فیصد بڑھی ہے، معیشت زمین بوس ہوگئی ہے غریب زندہ دفن ہوگیا ہے، قبر ایک ہے اور بندے چار ہیں۔   ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم صرف پھوٹ کا شکار ہی نہیں عوام میں منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں رہی، اصل عوام کی نفرت کا نشانہ (ن) لیگ ہے، (ن) لیگ کی سیاست نہ زندوں میں رہی نہ مُردوں میں رہی، اُس نے اپنی سیاسی ناک خود کاٹی ہے، اب نواز شریف کے پاکستان آنے نہ آنے سے سیاست پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، اب اُن کے لیے ’ریسٹ از دی بیسٹ‘ ہے۔

1:22 PM, Jun 4

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کیلئے آج عدالت میں پیش کرے گی

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں ’غیر قانونی بھرتیوں‘ سے متعلق کیس کے سلسلے میں آج (اتوار) کو لاہور کی ایک ضلعی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کے مطابق پرویز الہٰی کو جسمانی ریمانڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 کے 12 افسران کی میرٹ کے خلاف بھرتیوں سے متعلق کیس میں دوبارہ گرفتار کیا ہے، انہوں نے گجرات اور منڈی بہاالدین سے تعلق رکھنے والے ان امیدواروں کے نتائج تبدیل کردیے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔