اداروں نے ہمیشہ ہمارا راستہ روکا،یوسف رضا گیلانی

اپ ڈیٹ 15 جولائ 2014
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی۔۔۔فوٹو۔۔۔اے ایف پی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی۔۔۔فوٹو۔۔۔اے ایف پی

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم یوسف گیلانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا لیکن اداروں نے ہمیشہ ہمارا راستہ روکا، موجودہ صورت حال میں ملک کسی تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں افطار ڈنر کے موقع پر سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اداروں کو مضبوط کیا لیکن اداروں نے ہمارا راستہ روکا۔

یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ ہمارے دورمیں مسلم لیگ(ن) نے پارلیمان کو کمزور کیا، پانچ سال پورے کرنا پارلیمنٹ کو وقت دینے کا نتیجہ ہے، مجھے نااہل قرار دینا سراسر زیادتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف کیس اور میمو اسکینڈل ایک جیسے ہی ہیں، میمو کیس میں کون کالا کوٹ پہن کر ہمارے خلاف عدالت گیا ؟ مگر ہم کبھی کسی کے خلاف عدالتوں میں نہیں گئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی کو وزارتوں کی پیشکش کا علم نہیں ہے، وزارتوں کے معاملے پر پارٹی ہی فیصلہ کرے گی۔

سابق وزیراعظم گیلانی نے بتا یا کہ عمران خان کی جانب سے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دیئے گئے بیان کی پارٹی مکمل حمایت کرتی ہے۔

تبصرے (3) بند ہیں

mir Jul 16, 2014 12:29am
you hide the name of establishment whom gillani identified as hurdle in their working
ندیم Jul 16, 2014 12:30am
انہوں نے کچھ کیا ہی نہیں تھا تو راستہ روکنے کا کیا جواز بنتا ہے کر تو کوء بھی سیاسی جماعت کچھ نہیں رہی نون ہے تو وہ اپنے کاروباری راستے استوار کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہے عمران صاحب تو ویسے ہی جذباتیات کے سوا اور افرہ تفریح کے سوا کچھ نہیں کرتے قصہ مختصر سب ڈرامہ کے سوا کچھ نہیں.
MALICK Jul 16, 2014 01:38am
Mujhay aap k ghar janey ka dukh kum hai, aap k betay ka ghum bahut zyada hai, Allah aap ka beta wapas dain. Mar janey waloun ka sabar ho jata hai, bchirrney walay ka sabar hota nahain. Allh aap ki maddad karain, aameen. aap barray sabir hain.