ڈی جے بٹ چودہ روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

اپ ڈیٹ 06 اگست 2015
ڈی جے بٹ عدالت میں پیشی کے وقت وکٹری کا نشان بناتے ہوئے—۔فوٹو شکیل قرار
ڈی جے بٹ عدالت میں پیشی کے وقت وکٹری کا نشان بناتے ہوئے—۔فوٹو شکیل قرار

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دھرنے میں ساؤنڈ سسٹم فراہم کرنے والے آصف بٹ عرف ڈی جے بٹ کو چودہ روزہ ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ہفتے کو ڈی جے بٹ سمیت پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ وہ دوران حراست حوالات میں آرام کرتے رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 'میں ایک مہینے کا تھکا ہوا تھا اور ٹھیک طرح سے سو نہیں پایا تھا، اس لیے حوالات میں نیند پوری کرتا رہا، یہی وجہ ہے کہ میں فریش نظر آرہا ہوں'۔

ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ 'مجھے مختلف مقامات پر منتقل کیا جا تا رہا، تاہم میں ضمانت کے بعد دوبارہ سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دوں گا'۔


مزید پڑھیں: ڈی جے بٹ، پی ٹی آئی کا دھرنا اور میوزک


پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کے 'میوزک مین' ڈی جے بٹ کو جمعہ کی صبح چار بجے کے قریب اسلام آباد کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈی جے بٹ سمیت متعدد افراد اسلام آباد میں نافذ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوئے تھے۔

نمائندہ ڈان نیوز شکیل قرار کے مطابق ہفتے کو پولیس نے صرف چند ملزمان کو ہی عدالت میں پیش کیا ہے جبکہ باقی افراد کی صرف فہرست پیش کی گئی۔


لاہور میں ڈی جے بٹ کے دفتر پر تالا


دوسری جانب اسلام آباد میں ڈی جے بٹ کی گرفتاری کے بعدان کے لاہور آفس کو تالے لگ گئے ہیں اور تمام ملازمین گرفتاری کے خوف سے روپوش ہو چکے ہیں۔

ڈی جے بٹ کی گرفتاری نےلاہور کی ثقافتی سرگرمیوں پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور لاہور کی تاجر برادری نےبھی مایوسی کا اظہارکیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں