آسٹریلوی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

28 مارچ 2015
ورلڈ کپ کا فائنل مائیکل کلارک کا آخری ون ڈے میچ ہو گا ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی
ورلڈ کپ کا فائنل مائیکل کلارک کا آخری ون ڈے میچ ہو گا ۔۔۔ فائل فوٹو: اے ایف پی

میلبورن: آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

فائنل میچ سے قبل میلبورن میں صحافیوں سے گفتگو میں مائیکل کلارک نے بتایا کہ ورلڈ کپ 2015 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی نمائندگی کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ 4 سال قبل مائیکل کلارک کو سابق کپتان رکی پونٹنگ کی ریٹائرمنٹ پر آسٹریلوی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

مائیکل کلارک نے مزید بتایا کہ ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے ٹیم اور بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔

تاریخ پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ 33 سالہ مائیکل کلارک نے ون ڈے کرکٹ کیریئر کا آغاز 19 جنوری 2003 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ سے کیا تھا۔

12 سال ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے مائیکل کلارک نے اب تک 244 ون ڈے میچز میں 44.20 کی اوسط 7909 رنز بنائے۔

بطور کپتان کلارک 2011 سے اب تک 73 میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

73 میچز میں سے انہوں نے 49 میچز میں ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا جبکہ 21 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 3 میچز بغیر نتائج کے رہے۔

خیال رہے کہ مائیکل کلارک باقاعدہ کپتان 2011 میں مقرر ہوئے۔

اس سے قبل کچھ میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مائیکل کلارک کے بعد آسٹریلیا کے بہترین بلے باز اسٹیون اسمیتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں