جمعہ اکیس جون دوہزار تیرہ کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے کی میت ایمبولینس میں رکھی ہے۔ اے پی تصویر
جمعہ اکیس جون دوہزار تیرہ کو کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم پی اے کی میت ایمبولینس میں رکھی ہے۔ اے پی تصویر

کراچی: کراچی میں ایم کیو ایم کے ایم پی اے ساجد قریشی کو ان کے بیٹے سمیت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا .

 کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان  ( ٹی ٹی پی) نے اس قتل کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔

 نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ترجمان، احسان االلہ احسان نے کہا کہ یہ حملہ اس تسلسل کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ماضی کی اتحادی جماعتوں ' سیکولر' ایم کیوایم، عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔

ڈان نیوز نے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قوامی موومنٹ کے رکن صوبائی اسمبلی ساجد قریشی اپنے بیٹے سمیت ہلاک ہو گئے ہیں-

ساجد قریشی کا تعلق متحدہ قومی مومنٹ سے تھا جو کہ عمومی طور پر ایک لبرل جماعت کے طور پر جانی جاتی ہے- پچھلے کچھ عرصے سے ایم کیو ایم، دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور مئی کے انتخابات سے پہلے بھی اس کے ایک امیدوار کو قریبی شہر حیدرآباد میں قتل کر دیا گیا تھا-

ایک سینئر پولیس اہلکار امیر فاروقی نے واقعہ کے حوالے سے بتایا کہ "موٹر سائیکل سواروں نے رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی، ان کے 25 سالہ بیٹے اور ایک راہگیر پر اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب وہ نماز جمعہ کے بعد باہر آ رہے تھے- اس کے نتیجے میں ساجد قریشی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے بیٹے اور دوسرے زخمی ہونے والے راہگیر نے ہسپتال میں دم توڑ دیا-"

ساجد قریشی سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے ایم کیو ایم کی طرف سے مئی 11، 2013 کو رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے-

وزیر اعظم نواز شریف نے ساجد قریشی اور ان کے بیٹے کے قتل کی شدید مذمّت کی ہے اور واقع کی تحقیقات کا حکم دیا ہے- انہوں نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کی ہے-

گورنر سندھ عشرت العباد نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی رپورٹ طلب کر لی ہے-

دوسری جانب ایم کیو ایم نے ساجد قریشی کے قتل کے خلاف قومی اسمبلی کے سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے- سینئر رہنما عبدل رشید گوڈیل کا کہنا ہے کہ جب تک ٹارگٹ کلنگ رک نہیں جاتی بائیکاٹ جاری رہے گا-

اسی واقعہ کے تناظر میں ایم کیو ایم نے حکومت میں شمولیت یا نہ کرنے کے بارے میں جو عوامی ریفرنڈم کرایا تھا، اس کے نتائج کا اعلان بھی ملتوی کر دیا ہے-

اس واقعہ کے تناظر میں ایم کیو ایم نے حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے کرائے جانے ریفرنڈم کے نتائج کا اعلان بھی ملتوی کر دیا ہے-

ایم کیو ایم نے اپنے ایم پی اے کے قتل کے سلسلے میں تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کر دیا ہے- دوسری جانب ہفتہ بائیس جون کو ایم کیو ایم کے یومِ سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ اور کاروبار بند رہے گا جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

الطاف حسین کا ردِ عمل

ٹی ٹی پی کی جانب سے ایم کیو ایم کے ایم پی اے کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی پی کو دنیا کا بزدل ترین گروہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Kaley Khan Jun 22, 2013 11:54am
Aanye wala waqat mein Juma ki or Eid ki Namaz parhane Punjab /Lahore jana parhe ga q k wo Aman sirf Punjab me he hoga. Baqi province, Sindh, KPK, Balochistan ki halat din ba din kharab hote jay gi. Pakistan me sub se zaida intelligent, Qualified log Lahore me rehtee hain is lye majority of Federal Ministers, Prime Minister belong to Lahore. Most probably President will also belong to Lahore.