فواد اور رنویر کی دلچسپ ڈب میش ویڈیو

اپ ڈیٹ 18 جنوری 2016
رنویر سنگھ اور فواد خان—۔
رنویر سنگھ اور فواد خان—۔

باصلاحیت پاکستانی اداکار فواد خان ڈب میش پر بھی چھا گئے. اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آرہے ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرون رنگ کے کپڑوں میں ملبوس رنویر نے اپنی حالیہ فلم 'باجی راؤ مستانی' کے ایک ملہاری گانے پر ڈانس کا آغاز کیا، جس کے بعد فواد خان بھی مسکراتے ہوئے ڈانس میں شامل ہوگئے.

فواد نے انسٹاگرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھا، 'آیان کو یہ بہت پسند آئے گا'، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ڈب میش ویڈیو فواد نے اپنے بیٹے کے لیے ہی ریکارڈ کی ہے.

Thanks a lot for the dedication aayaan's going to be really excited. Congratulations for your win @ranveersingh

A video posted by Fawad A Khan (@fawadkhan81) on

فواد نے رنویر سنگھ کو فلم فیئر ایوارڈز میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد بھی دی.

یاد رہے کہ گذشتہ برس فواد خان نے بہترین ڈیبیو اداکار (میل) کیٹگری میں فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں