ایپل کا نیا آئی فون ایس ای متعارف

اپ ڈیٹ 21 مارچ 2016
آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل
آئی فون ایس ای — فوٹو بشکریہ ایپل

ایپل نے اپنا نیا 4 انچ کا آئی فون ایس ای متعارف کرا دیا ہے۔

سان فرانسسکو میں ہونے والے ایونٹ کے دوران اس نئے آئی فون کو متعارف کرایا گیا اور یہ فائیو ایس کے بعد پہلی ڈیوائس ہے جس کی اسکرین کا سائز 4 انچ ہے۔

ایپل نے بتایا کہ آئی فون ایس ای پراسیسنگ کارکردگی کے حوالے سے کافی حد تک آئی فون سکس ایس کے برابر ہے اور کارکردگی کے لحاظ سے فائیو ایس سے دوگنا بہتر ہے۔

ایونٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ مارکیٹ میں دستیاب سب سے طاقتور 4 انچ اسمارٹ فون ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

اس فون میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر، ایپل پے ، این ایف سی ریڈیو اور بلیوٹوتھ 4.2 جیسے فیچرز ہیں۔

اسی طرح 12 میگا پکسلز کا آئی سائٹ کیمرہ اس کا حصہ ہے جس میں فوکس پکسلز، ٹرو ٹون فلیشن، نیو امیج سگنل پروسیسر اور 63 میگاپکسلز کی پینوراما تصویر لینے کی صلاحیت ہوگی، جبکہ لائیو فوٹوز اور فور کے ویڈیو بھی بنائی جاسکے گی۔

اس فون میں زیادہ طاقتور اے نائن اور ایم نائن چپس موجود ہیں جو آئی فون سکس ایس کا بھی حصہ ہیں۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

آرٹی فیشل اسسٹنٹ سری کو کسی بھی وقت استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ تیز ترین ایل ٹی ای او وائی فائی کو بھی سپورٹ کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ ایپل کا سب سے سستا اسمارٹ فون بھی ہے جس کے 16 جی بی ماڈل کی قیمت 399 ڈالرز ہوگی (42 ہزار پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ64 جی بی ماڈل 499 ڈالرز کا ہوگا اور اسے مارچ کے آخر تک چار رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

تاہم اس نئے آئی فون کا ایک بہترین فیچر فربٹ فیسنگ فلیش ہے جو سلیفی لینے کے لیے کام آئے گا اقور تصویر کا رزلٹ چونکا دینے والا ہوگا۔

آئی پیڈ پرو منی

اسی ایونٹ کے دوران 9.7 انچ کا ریٹینا ڈسپلے کا حامل نیا آئی پیڈ پرو بھی متعارف کرایا گیا جس کا وزن آدھا کلو سے بھی کم ہے۔

فوٹو بشکریہ ایپل
فوٹو بشکریہ ایپل

12 میگاپکسلز کیمرے والے اس نئے آئی پیڈ کے ساتھ نیا اسمارٹ کی بورڈ اور ایپل پینسل بھی سامنے لائے گئے۔ اس ٹیبلیٹ میں ایپل کے نئے نائٹ شفٹ موڈ کی سپورٹ بھی شامل ہے۔

اس ڈیوائس کے 32 جی بی اسٹوریج ماڈل کی قیمت 599 ڈالرز جبکہ 128 جی بی والا 749 ڈالرز کا ہوگا، اور ہاں پہلی بار ایپل کی جانب سے 256 جی بی اسٹوریج والی ڈیوائس بھی متعارف کرائی گئی ہے جو 899 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

اس آئی پیڈ میں ٹرو ٹیون ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو ارگرد کے ماحول کی روشنی کے مطابق اسکرین کی برائٹنس کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔

اس آئی پیڈ کو بھی 31 مارچ کو فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا جبکہ پری آرڈرز 24 مارچ سے شروع ہوجائیں گے۔

ایونٹ کے دوران آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس نائن تھری کا بھی اعلان کیا گیا جو آج سے دستیاب ہوگا۔

اس ایونٹ کے دوران ایپل نے اپنی اسمارٹ واچ کی قیمت بھی 349 ڈالرز سے کم کرکے 299 کرنے کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں : نئے آئی فون کے 9 متوقع فیچرز


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں