بولی وڈ اداکار شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’اڑتا پنجاب‘ جو طویل عرصے تک تنازعات کا شکار رہی آخر کار باکس آفس پر ریلیز کے بعد کامیاب ہوگئی ہے۔

فلم نے اپنی ریلیز کے صرف پانچ روز میں 42 کروڑ ہندوستانی روپے سے زائد کمالیے ہیں۔

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن ادرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس فلم کی کمائی کے حوالے سے ٹویٹ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم نے اپنی ریلیز کے دن 10 کروڑ روپے سے زائد، ہفتے کو 11 کروڑ سے زائد، اتوار کو تقریباً 13 کروڑ، پیر کو 4 کروڑ سے زائد اور منگل کو 4 کروڑ ہندوستانی روپے حاصل کمائے۔

مزید پڑھیں: اڑتا پنجاب کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت

واضح رہے کہ اس فلم میں موجود نازیبا ڈائیلاگس کے باعث اسے سنسر بورڈ کی جانب سے بہت مشکلات کے بعد ریلیز کی اجازت ملی اور حال ہی میں اسے پاکستان میں بھی 100 مناظر حذف کرنے کے بعد ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فلم ’اڑتا پنجاب‘ ہندوستانی پنجاب میں نوجوانوں کے درمیان بڑھتی ہوئی منشیات کی فروغ پر مبنی ہے جس میں شاہد اور عالیہ کے ہمراہ کرینہ کپور اور دلجیت دوسانجھ نے اہم کردار ادا کیے۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں