اڑتا پنجاب کو ہندوستان میں کافی تنازعات کے بعد ریلیز کی اجازت ملی تھی تاہم پاکستان میں اس پر پابندی کی گئی تھی۔

مگر اب پاکستان میں بھی اس فلم کو متعدد مناظر کاٹنے کے بعد ریلیز کرنے کی اجازت مل گئی ہے مگر اسے صرف بالغ افراد ہی دیکھ سکیں۔

ایک رپورٹ کے مطبق سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز کے چیئرپرسن مبشر حسن نے بتایا " ہر طرح کے غیرمناسب اور بازاری جملے بشمول گالیاں وغیرہ کو مخصوص مناظر میں میوٹ یا حذف کردیا جائے گا اور فلم کو ' A سرٹیفکیٹ' (بالغوں کو ہی دیکھنے کی اجازت ہوگی) دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے حوالوں کو بھی کاٹ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ’اڑتا پنجاب‘ پاکستان میں کیوں ریلیز نہیں ہوئی؟

انہوں نے بتایا " ایسے مناظر جن میں ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان، 786، مریم کی سیرت اور ہر طرح کی بدزبانی و الفاظ کو کاٹا، میوٹ یا بیپ کیا جائے گا"۔

پاکستان میں فلم کے ریلیز کی تاریخ کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

سندھ سنسر بورڈ جو مرکزی سنسر بورڈ سے الگ خودمختار کام کرتا ہے، نے ابھی فلم کی ریلیز کی اجازت نہیں دی ہے۔

سندھ سنسر بورڈ کے چیئرپرسن فخرعالم کے مطابق " ہم نے ڈسٹری بیوٹرز کو فلم سے وہ غیر مناسب اور بازاری جملے حذف کرنے کی ہدایت کی ہے جو سنسر بورڈ کے قوانین کے خلاف اور براہ راست تنازعات پیدا کرنے کا باعث ہوں۔ اس فلم کو جلد سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ جلد ریلیز ہوجائے گی"۔

اڑتا پنجاب میں شاہد کپور، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان اور دلجیت دوسانجھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں