کراچی: ملک بھر میں آج کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے سے 51 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 44 ہزار 271 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار روپے تک جاپہنچی

واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے برطانوی ریفرنڈم کے نتائج کے بعد سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

چند روز کے دوران ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت کئی ہزار روپے بڑھ چکی ہے۔

سونے کے مقامی تاجر عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کو دیکھنے کے بعد مقامی ریٹس کا تعین کرتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں