گولڈ برگ نے ڈیڑھ منٹ میں بروک لیسنر کو چت کردیا

اپ ڈیٹ 22 نومبر 2016
بروک لیسنر اور گولڈ برگ — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
بروک لیسنر اور گولڈ برگ — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

وہ آیا، اس نے دیکھا اور فتح کرلیا، یہ محاورہ تو معلوم نہیں کس کے لیے بنایا گیا تھا مگر سروائیور سیریز میں بل گولڈ برگ نے اسے درست ثابت کردیا۔

گولڈ برگ 2004 کے ریسل مینیا 20 کے بعد پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای واپس آئے اور بروک لینسر جیسے ریسلر کو چند منٹوں میں شکست دے کر سب کو شاک کردیا۔

جی ہاں واقعی گولڈ برگ واحد ریسلر بن گئے ہیں جنھوں نے بروک لینسر کو ڈیڑھ منٹ کے اندر شکست دے کر دنیا بھر کے ریسلنگ پرستاروں کو شاک کردیا کیونکہ کسی کو یقین نہیں تھا کہ میچ اتنی جلدی ختم ہوجائے گا۔

اس سے قبل گولڈ برگ نے ریسل مینیا 20 میں بھی اپنے آخری میچ میں بروک لیسنر کو شکست دی تھی اور میچ شروع ہونے کے بعد ہی گولڈ برگ نے اپنا خاص داﺅ اسپیئر بروک لیسنر کو مارا۔

اس کے بعد وہی داﺅ دوبارہ دہرا کر جیک ہیمر کے ذریعے چت کیا اور ایک منٹ اور 24 سیکنڈز کے اندر میچ لیا۔

اس طرح یہ ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ میں کسی ریسلر کی سب سے یکطرفہ پرفارمنس تھی جس کی اس ڈریم میچ کو دیکھنے والوں کو بالکل بھی توقع نہیں تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں بروک لیسنر ایک انگلی تک گولڈ برگ کو مارنے میں ناکام رہے۔

اس مین ایونٹ سے قبل سروائیور سیریز کا روایتی پانچ، پانچ افراد پر مشتمل میچ ٹیم اسمیک ڈاﺅن اور ٹیم را کے درمیان ہوا۔

ٹیم را میں یونیورسل چیمپئن کیون اوئنز، کرس جیریکو، رومن رینز، سیٹھ رولنز اور براﺅن اسٹرومین ، جبکہ ٹیم اسمیک ڈاﺅن شین میکموہن، ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ چیمپئن اے جے اسٹائلز، ڈین امبروز، برے وائیٹ اور رینڈی اورٹن پر مشتمل تھی۔

یہ میچ ٹیم اسمیک ڈاﺅن نے جیت لیا، جس کے آخری دو ممبرز رینڈی اورٹن اور برے وائیٹ نے ٹیم را کے رومن رینز کو آخر میں چت کرکے کامیابی حاصل کی۔

اسی طرح ٹیگ ٹیم سروائیور سیریز میچ سمیک ڈاون کے نام رہا جبکہ خواتین میں بھی یہ میچ را کی ٹیم نے جیتا، اسی طرح انٹر کانٹی نینٹل چیمپئن شپ میچ میں موجودہ چیمپئن دی میز نے سمیع زیان کو متنازع انداز سے شکست دی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

کلیم Nov 21, 2016 07:56pm
یہ میچ فکس لگتا ہے، سؤ فیصد