پی ایس ایل: افتتاحی میچ سے یہ پانچ چیزیں سیکھیں

پی ایس ایل: افتتاحی میچ سے یہ پانچ چیزیں سیکھیں


ایک شاندار اور پروقار تقریب کے ساتھ پاکستان سپر لیگ 2017 کا آغاز ہوا تو فنی خرابی کے سبب میچ تھوڑی دیر ملتوی ہونے سے رنگ پھیکا پڑنے لگا لیکن اس کے بعد شاندار میچ نے شائقین کو ایک بار پھر بہترین تفریح سے لطف اندوز کیا۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ پہلے میچ سے ہمیں کیا کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

باکس آفس ہنگامہ

پاکستان سپر لیگ اور پہلے میچ کے تمام ٹکٹس دو دن قبل ہی فروخت ہو چکے تھے۔ ریسٹورنٹ، کیفے اور اسٹورز میں جہاں جہاں بھی ٹکٹ بکنے تھے وہ سب خالی ہاتھ بیٹھے تھے کیونکہ تمام ٹکٹ بک چکے تھے۔ آن لائن پر چند جگہ پر اگر ٹکٹ دستیاب بھی تھے تو دگنی رقم کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ تاہم باکس آفس پر ایک لائن اب بھی باقی تھے اور اس کے ٹکٹ میچ والے فروخت کیلئے پیش کیے گئے جس پر شائقین نے سکھ کا سانس لیا۔

گانا بجانا

پاکستان سپر لیگ میں اسٹارز نے اپنی سریلے گانوں اور لڑکیوں نے دلفریب ڈانس سے بھرپور رنگ جمایا۔ میدان میں چھکے اور چوکوں کی بارش ہو رہی تھی کہ اسی دوران علی ظفر نے ایلن ولکنز کے ساتھ گانا گا کر اپنے ہنر کو آزمایا۔

پہلی گیند سے ہی بھرپور مقابلوں کا آغاز

کسی بھی ایونٹ کا اس بہتر آغاز ہو ہی نہیں سکتا۔ سات فٹ ایک انچ قد کے حامل محمد عرفان نے میچ کی پہلی ہی گیند پر پاکستان کے سابق ٹی20 کپتان محمد حفیظ کو آؤٹ کردیا۔ آف اسٹمپ سے انتہائی باہر گرنے والی اس گیند پر حفیظ نے ڈرائیو کرنے کی کوشش کی لیکن گیند بلے کا باہری کنارہ لیتی ہوئی سیدھی دوسری سلپ میں کھڑے شرجیل خان کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی جس کے ساتھ ہی ایونٹ کا شاندار طریقے سے آغاز ہوا۔

کیا یہ چھکا تھا؟

ایک ایسے دن جب فیلڈنگ کا معیار انتہائی پست رہا، حارث سہیل نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایک یقینی چھکا بچایا۔ البتہ متعدد ری پلے کے بعد بھی واضح نہ ہونے پر امپائر نے اسے چھکا قرار دیا۔ جی ہاں وہ دن بیت گئے جب فیلڈر کو شک کا فائدہ دیا جاتا تھا۔

یہ چھکا تھا یا نہیں، اس بارے میں دیکھ کر خود فیصلہ کریں۔

پہلا میچ توقعات پر پورا اترا

ٹی20 میچ عموماً سنسنی خیز اور اس کا مقابلہ آخری لمحات میں ہی ہوتا ہے۔ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم انتہائی مطمئن نظر آئی اور اس کی سات وکٹیں بھی باقی تھیں لیکن اس کے باوجود جب انگلینڈ سے آئے سیم بلنگز نے چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو افتتاحی میچ میں فتح سے ہمکنار کرایا تو میچ ختم ہونے میں صرف دو گیندیں باقی تھیں۔

اس کے ساتھ اس میچ کا شاندار اختتام اور ایونٹ کا یادگار آغاز ہوا۔