سیلف پورٹریٹ سے سیلفی تک

سیلف پورٹریٹ سے سیلفی تک


سمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے والے اکثر لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ آخر سیلفی کا خیال کہاں سے آیا؟۔

یہ بات تو طے ہے کہ سمارٹ فونز کو بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کی وجہ سے ان میں اتنے حیران کن اور دلفریب آپشنز ڈالے گئے کہ پوری دنیا نہ صرف سمارٹ فونز کےسحر میں مبتلا ہوگئی بلکہ انہیں استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے منسلک ہونے سمیت زندگی کو مزید بہتر کرنے کی لگن میں بھی لگ گئی۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

سمارٹ فونز نے جہاں فوٹوگرافرز اور کیمروں کی اہمیت کم کی، وہیں سمارٹ فونز نے پینٹنگز کے کاروبار کو بھی چیلنج کیا، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ سمارٹ فونز کیمروں اور پینٹنگز کی جگہ نہیں لے سکتے۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

سمارٹ فونز کی مدد سے سیلفی لینے سے قبل مصوری سے دلچسپی رکھنے والے افراد یا کیمروں کے استعمال کے فن سے واقف لوگ سیلف پورٹریٹ یعنی اپنی تصاویر بناتے تھے، جو جدید دور کی سیلفی کا پہلا انداز ہے۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

دنیا میں پہلی بار کب سیلف پورٹریٹ تیار ہوا، اس حوالے سے کوئی حتمی تاریخ موجود نہیں ہے، سیلف پورٹریٹ کی شروعات پر ماہرین میں اختلاف پایا جاتا ہے، تاہم زیادہ تر ماہرین کے مطابق سیلف پورٹریٹ نشاط ثانیہ کے دور میں بننا شروع ہوئے، اور خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی شروعات 15 ویں صدی سے ہوئی ہوگی۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

سیلفی اکیسویں صدی کی ایجاد ہے، اور یہ سمارٹ فونز کے آنے کے بعد بنائی جانے لگی،لوگوں کو سیلفی لینے کا خیال ضرور سیلف پورٹریٹ کو دیکھ کر ہی آیا ہوگا۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

سیلفی دنیا بھرکے تمام لوگوں میں یکساں طور پر مقبول ترین مشغلہ ہے،اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے آکسفورڈ ڈکشنری نے یہ لفظ 2013 میں ڈکشنری میں داخل کیا۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

آج کے سیلفی کے دور میں سیلف پورٹریٹ کو سیلفی کے ساتھ جوڑنے کے لیے لندن کی ’ساچی گیلری‘ میں مختلف مصوروں کی جانب سے تیار کئے گئے سیلف پورٹریٹ اور دیگر تاریخی تصاویر کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، تاکہ لوگ آئیں اور ان تصاویر کے ساتھ سیلفی نکالیں۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز

نمائش کے بعد ہر طبقے اور ہرطرح کے لوگوں نے اپنے سمارٹ فونز کے ساتھ ساچی گیلری کا رخ کیا، اور پرانے دور کے سیلف پورٹریٹ کے ساتھ سیلفی تصاویر نکالیں۔

ساچی گیلری انتظامیہ کے مطابق سوشل میڈیا کے جدید دور میں سیلفی کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہ نمائش رکھی گئی ، تاکہ لوگ ان سیلف پورٹریٹ اور آڈیو وژوئل تصاویر کے ساتھ سیلفی نکال سکیں۔

فوٹو:—رائٹرز
فوٹو:—رائٹرز