دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا بھارتی منصوبہ

17 اپريل 2017
برج الخلیفہ — اے ایف پی فائل فوٹو
برج الخلیفہ — اے ایف پی فائل فوٹو

دنیا کی بلند ترین عمارت کونسی ہے اور کہاں ہے؟ یہ پوچھا جائے تو اکثر افراد جواب دیں گے کہ وہ برج الخلیفہ ہے اور دبئی میں واقع ہے مگر ایک ملک یہ اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے بے تاب ہے۔

اور وہ ملک بھارت ہے جس نے اپنے معاشی حب ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر مملکت برائے شپنگ،روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن Gadkari نے ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

ان کے بقول ' ممبئی میں تاریخی تاج ہوٹل ہے، بیلارڈ اسٹیٹ ہے، رئیلائنس بلڈنگ اور دیگر مقامات ہیں، تاہم بندرگاہ کی زمین پر ہمارے پاس کافی جگہ ہے جس پر تعمیراتی کام کیا جاسکتا ہے اور دنیا کی بلند ترین عمارت کے منصوبے کو مرکزی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے'۔

یہ مجوزہ عمارت دبئی کی برج الخلیفہ سے لمبی ہوگی جس کی لمبائی 828 میٹر ہے اور اس طرح بھارت دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ ممبئی میں اگر اس عمارت کی تعمیر ہوئی تو اس کی لمبائی کتنی ہوگی۔

تاہم بھارتی شہری اس منصوبے سے کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آتے اور ٹوئٹر پر اس پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ' نتن Gadkari برج الخلیفہ سے بلند عمارت تعمیر کرنا چاہتے ہیں ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ایک احمق دیہاتی وزیر بن جاتا ہے'۔

ایک اور نے لکھا ' نتن Gadkari ہمیں خوشی کی فہرست میں اوپر جانے کی ضرورت ہے برج الخلیفہ سے بلند عمارت کی نہیں'۔

مزید پیغامات یہ ہیں :

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں