کردار کے لیے خود کو بدلنے والی 9 اداکارائیں

ویسے تو ہر اداکار کو مختلف کرداروں کے لیے خود کو تبدیل ہی کرنا پڑتا ہے، مگر کچھ کردار ایسے بھی ہوتے ہیں، جس کے لیے اداکاروں کو بہت بڑا رسک بھی اٹھانا پڑتا ہے۔

کردار کے لیے موزوں نظر آنے کے لیے اداکاروں کی طرح اداکاراؤں کو بھی اپنی خوبصورتی اور جسم پر سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارائیں بھی کردار کے مطابق کبھی اپنا وزن بڑھا دیتی ہیں، تو کبھی کم کردیتی ہیں، اور تو اور کرداروں کے لیے وہ اپنے لمبے خوبصورت بال اور چہرے کو بھی بدصورت کرنے کو تیار ہوجاتی ہیں۔

ہم یہاں کرداروں کے لیے خود کو تبدیل کرنے والی 9 اداکاراؤں کی تصاویر پیش کر رہے ہیں، جنہیں آپ خود دیکھ کر اندازہ لگائیں۔

ودیا بالن

ودیا بالن نے فلم ڈرٹی پکچر میں سلک کے کردار کے لیے 12 کلو وزن بڑھایا

بھومی پیڈ نیکر

بھومی پیڈ نیکر نے دم لگا کے ہیشا میں سندھیا کے کردار کے لیے 20 کلو وزن بڑھایا

پریانکا چوپڑا

فلم میری کوم کے لیے پریانکا چوپڑا نے نہ صرف وزن بڑھایا، بلکہ جسم کو سخت جان بھی بنایا

کرینہ کپور

کرینہ کپور نے فلم ٹشن میں پوجا سنگھ کے کردار کے لیے ڈائٹ کی اور اپنے جسم کو سائز زیرو میں تبدیل کیا

نندیتا داس اور شبانہ اعظمی

دونوں اداکاراؤں نے فلم واٹر کے لیے نہ صرف وزن کم کیا، بلکہ اپنے بال بھی بہت ہی چھوٹے کروائے

لیزا رائے

فلم واٹر کے لیے ہی لیزا رائے نے بھی ایک بیواہ کا کردار ادا کرنے کے لیے بالوں کی قربانی دی

تنوی اعظمی

تنوی اعظمی نے باجی راؤ مستانی فلم کے لیے اپنے بالوں کی قربانی دی

انترا مالی

انترا مالی نے ’اینڈ ونس اگین‘ فلم کے لیے نہ صرف بالوں کی قربانی دی، بلکہ چہرے پر ایک مصنوعی داغ بھی بنوایا

پریتی زنٹا

پریتی زنٹا نے فلم لکشیا کے لیے بال چھوٹے کروانے سمیت اہنے چہرے کے خدوخال تبدیل کیے

تصاویر بشکریہ نیوز ایبل ایشیا نیٹ نیوز