پاکستانی فلم ’پروجیکٹ غازی‘ کا نیا ٹریلر جاری

اپ ڈیٹ 21 جون 2017
ٹریلر میں ایکشن اور لڑائی کو دکھایا گیا ہے—فوٹو: فیس بک
ٹریلر میں ایکشن اور لڑائی کو دکھایا گیا ہے—فوٹو: فیس بک

آئندہ ماہ ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم پروجیکٹ غازی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

ایک منٹ 21 سیکنڈ کے نئے ٹریلر میں پروجیکٹ غازی میں میڈیکل سائنٹسٹ کا کردار ادا کرنے والی سائرہ شہروز 30 سیکنڈ تک اپنی کہانی بتاتی ہیں کہ وہ آج کل کیا کر رہی ہیں۔

سائرہ شہروز جو اس فلم میں سارہ افتخار کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، وہ ٹریلر کے پہلے 30 سیکنڈز میں پروجیکٹ غازی سے متعلق میڈیکل اور ڈی این اے ٹیسٹ سمیت دیگر تحقیقات کا بتاتی ہیں، اور وہ پروجیکٹ غازی سے منسلک ایک اعلیٰ عہدیدار (طلعت حسین) سے اس سے متعلق معلومات لیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ’پروجیکٹ غازی‘
ٹریلر میں ہمایوں سعید اور شہریار منور کے ایکشن دکھائے گئے ہیں—فوٹو: شٹراسٹاک
ٹریلر میں ہمایوں سعید اور شہریار منور کے ایکشن دکھائے گئے ہیں—فوٹو: شٹراسٹاک

ٹریلر میں ہمایوں سعید اور شہریار منور سمیت طلعت حسین اور دیگر اداکاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: نامعلوم افراد کا سیکوئل بنے گا

سارہ افتخار کی تحقیقات کی کہانی بتائے جانے کے پس منظر میں ایکشن اور لڑائی کے مناظر دیکھ کر فلم کی مکمل کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

خیال رہے کہ یہ پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم ہے، جس کی کہانی ایک سپر ہیرو فوجی کے ارد گرد گھومتی ہے، اس فلم کی ہدایات نادر شاہ نے دی ہیں، فلم انڈسٹری کو اس فلم کی کامیابی کی امیدیں ہیں۔

فلم کو آئندہ ماہ 14 جولائی تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں