لمبے بالوں، داڑھی اور مونچھوں والی اس تصویر کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ ایک خاتون ہیں، لیکن یہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کہ دراصل یہ ایک معروف بولی وڈ اداکارہ کی تصویر ہے۔

جی ہاں! گذشتہ روز سے انٹرنیٹ صارفین اس تصویر کے پیچھے چھپی اداکارہ کو پہچاننے کی کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کچھ خاص کامیابی نہیں ہورہی۔

اگر آپ بھی اب تک اس معروف اداکارہ کو پہچاننے میں ناکام رہے ہیں تو آپ کو بتادیں کہ یہ تصویر دراصل مشہور بولی وڈ اسٹار ودیا بالن کی ہے۔

’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’عشقیہ‘ جیسی فلموں میں اپنے مضبوط کرداروں کے حوالے سے پہچانی جانے والی اداکارہ کا یہ روپ سب سے پہلے فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر بےنقاب ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن پاکستانی ڈراموں کے سحر میں گرفتار

ودیا بالن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'زندگی کا پہلا کردار جو میں نے نبھایا، اپنی زندگی کے واحد اسٹیج پلے میں'۔

My 1st role ever...in the only stage play ive ever done called Dhungpatpatadhundipokoruppopotorpo....👻.

A post shared by Vidya Balan (@balanvidya) on

اپنی پوسٹ میں ودیا بالن نے اُس اسٹیج پلے کا نام بھی تحریر کیا، جس سے انہوں نے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تاہم اس اسٹیج پلے کے نام کو سمجھ پانا ذرا مشکل ہے۔

واضح رہے کہ بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اُن چند اداکاراؤں میں سے ہیں جنہوں نے بولی وڈ میں بغیر کسی بڑے نام اور تعلقات کے کامیابی حاصل کی۔

ودیا بالن—فوٹو: فائل
ودیا بالن—فوٹو: فائل

ودیا بالن خود بھی اس بات پر بے حد فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ بغیر کسی بڑے نام اور جانی مانی فیملی کے اس بلندی تک آ پائیں۔

تبصرے (0) بند ہیں