دنیا بھر میں واٹس ایپ کی عارضی معطلی سے صارفین پریشان

03 نومبر 2017
ایپ عارضی معطلی کے بعد بحال کردی گئی — فوٹو/ اے ایف پی
ایپ عارضی معطلی کے بعد بحال کردی گئی — فوٹو/ اے ایف پی

دنیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹس کے مطابق واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔

اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے سوال کیا ’کیا آپ کا واٹس اپ چل رہا ہے؟‘

ان کے مطابق ’ہر کوئی واٹس اپ بند ہونے کے حوالے سے ٹوئٹر کا رخ کررہا ہے‘۔

جبکہ انہوں نے واٹس اپ صارفین کی حالت تصویر کے ذریعے بیان کی۔

کچھ نے مزاحیہ ویڈیوز شیئر کیں۔

جبکہ کچھ ان ویڈیوز میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے نظر آئے۔

اس دوران ٹوئٹر پر ’واٹس ایپ ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ بھی نمبر ون ٹرینڈ رہا۔

تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ اب اس ایپ کو دنیا بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال کے آغاز پر بھی واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کے باعث کروڑوں افراد نئے سال کے پیغامات بھیجنے یا وصول کرنے میں ناکام رہے تھے۔

واٹس ایپ میں آنے والی اس خرابی سے یورپ، وسطی امریکا اور ایشیائی ممالک کے صارفین متاثر ہوئے تھے اور اس دوران صارفین پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے سمیت کالز کرنے سے قاصر رہے۔

واضح رہے کہ دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپس بھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرتی رہتی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں