زندگی میں کامیاب اور ناکام افراد کے 9 فرق

کامیاب اور ناکام افراد کے 9 فرق


ہر شخص اپنی زندگی میں کامیابی کا خواہشمند ہوتا ہے مگر کچھ ہی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو سہی معنوں میں کامیاب ہوپاتے ہیں جبکہ بیشتر کو ناکامی کا سامنا ہوتا ہے۔

مگر ایسا کیوں ہوتا ہے؟

اس کی وجہ کامیاب اور ناکام شخص کے درمیان روزمرہ کے رویوں اور عادات کا تضاد ہوتا ہے جو زندگی میں بہت بڑے فرق کا باعث بن جاتا ہے۔

یہاں کامیاب اور ناکام افراد کے درمیان ایسے فرق بتائے جارہے ہیں جنھیں اپنے شعبوں میں کچھ کامیاب ماہرین نے تحریر کیا ہے۔

کامیاب افراد تبدیلی کے لیے تیار ہوتے ہیں جبکہ ناکام افراد اس سے خوفزدہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

تبدیلی کو قبول کرنا کسی بھی فرد کے لیے مشکل ترین چیز ہوتی ہے، مگر آج کی دنیا جو بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ٹیکنالوجی ہر جگہ چھا گئی ہے، وہاں تبدیلیوں سے ڈرنے یا ان سے بچنے کی بجائے قبول کرنا ہی کامیابی کی سیڑھی کے لیے ضروری عنصر ہے۔

کامیاب افراد اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لیتے ہیں، ناکام شخص دوسروں پر الزام عائد کرتا ہے

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

حقیقی کامیاب رہنماء اور افراد کو کیرئیر سمیت زندگی میں اونچ نیچ کا سامنا ہوتا ہے مگر وہ ہمیشہ اپنی ناکامیوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ دوسری جانب ناکام فرد دیگر کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں اور ایسا کرنے سے لوگ مزید نیچے جاگرتے ہیں۔

کامیاب افراد اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ دیگر کو دیتے ہیں، ناکام افراد دیگر کا کریڈٹ بھی خود لے لیتے ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

سخت محنت کرنے والے لوگوں کو کامیابی کے لمحات سے لطف اندواز ہونے کا موقع دینا چاہئے اور ایسا کرنے سے آپ زیادہ بہتر رہنماء یا ٹیم کے رکن بن جاتے ہیں۔

کامیاب افراد دیگر کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، ناکام شخص دیگر کی ناکامی کے خواہشمند ہوتے ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

جب آپ لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ کسی ادارے میں ہوتے ہیں، تو کامیابی کے لیے سب کا کامیاب ہونا ضروری ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کامیاب افراد اپنے ساتھیوں کی ناکامی کی خواہش نہیں کرتے بلکہ انہیں کامیاب اور آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کامیاب افراد مسلسل سیکھتے ہیں، ناکام لوگوں کو کسی چیز میں دلچسپی نہیں ہوتی

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

بطور فرد، پروفیشل اور رہنماء کے طور پر آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنا ہے۔ اگر آپ زیادہ جانتے ہیں تو مسابقت میں ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے ہیں، اگر تو آپ کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں تو ترقی کے مواقع آپ کے ہاتھ سے کب نکل جائیں گے، معلوم بھی نہیں ہوسکے گا۔

کامیاب افراد خطرہ مول لینے سے گھبراتے نہیں جبکہ ناکام افراد اس سے خوفزدہ رہتے ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

مسترد کیے جانا اور ناکامی دو سب سے بڑے خوف ہیں، اور یہ اکثر لوگوں کو آگے بڑھنے سے روکتے ہیں۔ اگر تو آپ خود سے پوچھتے نہیں کہ کیا چاہتے ہیں تو کسی نہ کسی موقع پر مسترد ہونے کا سامنا کرسکتے ہیں۔ مگر پہلے سے ہی ناکامی کا تصور ذہن میں بٹھا لینا آپ کو زندگی میں بہت پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

کامیاب افراد بات سنتے ہیں، ناکام افراد بہت زیادہ بولتے ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ماہرین کے مطابق زندگی سمیت ہر شعبے میں سب سے ضروری صلاحیت لوگوں کی بات سننا ہے۔ ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ہم اپنے خیالات بتانے کے لیے پرجوش ہوتے ہیں اور ان پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ مگر کم بولنے سے ہمارے لیے دیگر افراد کے خیالات کو سننے کا موقع ملتا ہے اور وہ ہمیں پسند کرنے لگتے ہیں اور زندگی میں یہ کامیابی کی کنجی ثابت ہوتا ہے۔

مثبت اور منفی رویہ

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

ماہرین کے مطابق مثبت رویہ ایک سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے اور کسی سے بات چیت کے دوران نیم دلانہ جواب کی بجائے مثبت جواب ایک بڑا فرق ثابت ہوتا ہے۔ ایسے لوگوں کی جانب دیگر افراد کھچتے ہیں اور وہ زندگی میں آگے بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔

کامیاب افراد دوسروں کی مدد کرتے ہیں اور ناکام خود غرض ہوتے ہیں

کریٹیو کامنز فوٹو
کریٹیو کامنز فوٹو

دیگر افراد کے ساتھ اچھا رویہ زندگی اور کیریئر دونوں میں ہر مقصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے، آسان الفاظ میں اچھے لوگ ریس میں آگے رہتے ہیں۔