میٹھے کھانوں کی پسند سے شخصیت کو پہچاننا سیکھیں

میٹھے کھانوں سے شخصیت کو پہچاننا سیکھیں

انٹرٹینمنٹ ڈیسک

کہا جاتا ہے کہ کسی کی شخصیت کا اندازہ اس وقت ہی لگایا جا سکتا ہے جب کسی کے ساتھ کھانا کھایا جائے یا پھر اکٹھے سفر کیا جائے۔

تاہم اب جدید دور میں ماہرین نے شخصیت کو پہچاننے کے کئی آسان اور دلچسپ طریقے متعارف کرائے ہیں، جن میں سے میٹھے کھانوں کی پسند اور ناپسند سے شخصیت کو پہچاننے کا طریقہ بھی ایک ہے۔

ہم یہاں چند میٹھے کھانے پیش کر رہے ہیں، جنہیں پسند کرنے والے افراد کی شخصیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

چیز کیک

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

نفسیاتی و غذائی ماہرین کے مطابق چیز کیک کھانے والے افراد دوغلے پن کی شخصیت کے حامل ہوتے ہیں، ان میں جہاں وفاداری اور محبت کا جذبہ پایا جاتا ہے، وہیں وہ انتہاپسند بھی ہوتے ہیں۔

ویفل

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

ماہرین کے مطابق ویفل کو بہت ہی زیادہ پسند کرنے والے افراد کھلے ذہن کے ہوتے ہیں، وہ ہر نئی ایجاد یا مسئلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اور اسے حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

رس گلا

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

برصغیر میں انتہائی مقبول رس گلے کو پسند کرنے والے افراد سادہ طبیعت کے اور انتہائی خوش مزاج ہوتے ہیں۔

رس گلے کو پسند کرنے والے افراد چمک دھمک کے بجائے سادگی اور چھوٹی چھوٹی چیزوں سے ملنے والی خوشی پر مطمئن ہوجاتے ہیں۔

میکرونز

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

میکرونز کو پسند کرنے والے افراد سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ لاپرواہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہوتی کہ ان سے کون نفرت اور کون محبت کرتا ہے، بس وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارتے ہیں، ان کے لیے خوشی ہی سب سے اہم چیز ہوتی ہے۔

لیمن کیک

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

منفرد ذائقے کے حامل لیمن کیک کو پسند کرنے والے افراد سے متعلق ماہرین کہتے ہیں کہ ان کی شخصیت بھی منفرد ہوتی ہے۔

لیمن کیک کو پسند کرنے والے افراد کی ترجیحات بھی منفرد ہوتی ہیں، یہ قائدانہ صلاحیت رکھنے سمیت تمام مشکلات کو حل کرنے کے لیے بھی پرعزم ہوتے ہیں۔

آئس کریم

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

اگر کہا جائے کہ آئس کریم بہت سارے لوگوں کی پسند ہوتی ہے تو کچھ غلط نہ ہوگا، تاہم ماہرین کہتے ہیں کہ آئس کریم کو پسند کرنے والے افراد کی شخصیت پرجوش اور دوستانہ ہوتی ہے، آئس کریم کو پسند کرنے والے لوگ اپنی سماجی زندگی، دوستوں اور رشتوں کو اہمیت دیتے ہیں، وہ سماجی اقدار کی بھی قدر کرتے ہیں۔

جلیبی

—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

اگرچہ جلیبی کی شکل الجھی ہوئی ہوتی ہے، تاہم اسے پسند کرنے والے افراد سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ الجھی اور پریشان زندگی نہیں گزارتے اور نہ ہی وہ کبھی اپنی زندگی کو جلیبی کی طرح الجھی ہوئی شکل دینے کی کوشش کرتے ہیں، اس پسند کرنے والے سیدھے، صاف اور سادہ ہوتے ہیں۔