ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلہ سعودی عرب میں منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔

جی ہاں گزشتہ ہفتے ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سعودی عرب میں ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے حکام سے معاہدے کو حتمی شکل دی تھی۔

اور اب کمپنی کی جانب سے اس معاہدے کے تحت پہلے مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا گیا اور وہ بہت بڑا میچ ثابت ہوگا۔

جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹٰ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سب سے بڑے رائل رمبل مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تیس کی بجائے 50 ریسلرز شرکت کریں گے۔

یہ کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا رائل رمبل مقابلہ بھی ہوگا اور اس میں ٹرپل ایچ اور جان سینا سمیت متعدد بڑے اسٹارز شرکت کریں گے۔

یہ مقابلہ رواں سال اپریل کو ہوگا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس طرح کا مقابلہ ابھی تک ڈبلیو ڈبلیو ای کے اپنے ملک یعنی امریکا میں بھی منعقد نہیں ہوا۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے اشتراف سے کمپنی کی جانب سے گریٹیسٹ رائل رمبل ایونٹ کا انعقاد جدہ میں 27 اپریل کو کیا جائے گا۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب کسی رائل رمبل میچ میں پچاس ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شرکت کریں گے اور یہ ایک تاریخی ایونٹ ثابت ہوگا جس میں جان سینا، رومن رینز، اے جے اسٹائلز، براﺅن اسٹرومین، رینڈی اورٹن، برے وائیٹ اور ٹرپل ایچ سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای سے یہ معاہدہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں سماجی اور اقتصادی اصلاحات کی جارہی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں