پاکستانی اداکارہ شہریار منور اور ماہرہ خان کی کامیڈی فلم ’سات دن محبت ان‘ کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا۔

یوں ہی راستے نامی اس گانے کی گلوکاری علی سیٹھی اور ایما بیگ نے کی ہے۔

اس گانے کی ویڈیو تو اب تک ریلیز نہیں کی گئی، البتہ اس کی خوبصورت موسیقی نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔

گانے کو سن کر ایسا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کے مرکزی اداکار نے آخر کار اپنی محبت کو ڈھونڈ لیا، جس کے بعد یہ گانا بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: ’سات دن محبت ان‘ کے ٹریلر کی دھوم

ایما بیگ اور علی سیٹھی نے یہ گانا گزشتہ رات ایف ایم 89 کے سٹی سیشنز کے دوران لانچ کیا، جہاں انہوں نے اسے لائو بھی پرفارم کیا۔

اس دوران ماہرہ خان اور شہریار منور بھی اسٹیج پر علی سیٹھی اور ایما بیگ کا ساتھ دیتے نظر آئے۔

خیال رہے کہ ’سات دن محبت ان‘ رواں سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی پہلی کامیڈی فلم ہے۔

اس فلم میں ماہرہ خان اور شہریار منور کے ساتھ میرا سیٹھی، آمنہ الیاس اور جاوید شیخ اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ڈان میڈیا گروپ کی پروڈکشن کمپنی ڈان فلمز کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ’سات دن محبت ان‘ ایک نوجوان کے سات دنوں کے اندر سچی محبت ڈھونڈنے کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں