دنیا کو 'ڈارک فینکس' سے بچانے کے لیے ایکس مین کی واپسی

27 ستمبر 2018
اس فلم میں جین گرے کی پاور کنٹرول سے باہر ہوکر تباہی مچانے لگتی ہے — پبلسٹی فوٹو
اس فلم میں جین گرے کی پاور کنٹرول سے باہر ہوکر تباہی مچانے لگتی ہے — پبلسٹی فوٹو

مارول کے ایکس مین سیریز کے ہیروز کی نئی فلم ڈارک فینکس کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا ہے۔

گیمز آف تھیرون سے شہرت حاصل کرنے والی صوفی ٹرنر اس فلم میں جین گرے کا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ جین گرے بچپن سے ہی اپنی طاقت کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے اس کے والدین ایک گاڑی کے حادثے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں : ہر دور کی بہترین سپر ہیروز فلمیں

ایکس مین سیریز کی اس فلم میں 1992 کا عہد دکھایا گیا ہے جس میں جینیاتی طور پر سپر پاور رکھنے والے یہ ہیروز معاشرے میں اچھوت کی بجائے قومی ہیروز کے طور پر دکھائے گئے ہیں جو کہ خطرناک مشن پر بھیجے جاتے ہیں۔

خلاءمیں ایسے ہی ایک مشن کے دوران حادثے کے دوران جین گرے مرتے مرتے بچتی ہے اور پھر اس کی شخصیت مثبت سے تاریک ہونے لگتی ہے۔

اس فلم میں جیمز میکووے ایک بار پھر پروفیسر چارلس زیوئیر کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ مائیکل فیسبینڈر میگنیٹو کا کردار نبھائیں گے ، جینیفر لارنس بہروپ بدلتی Mystique اور نکولس ہولٹ بیسٹ بنیں گے۔

فلم کے پلاٹ کے مطابق ڈارک فینکس میں ایکس مین کو اپنے سب سے طاقتور دشمن کا سامنا ہوگا جو کہ پہلے کبھی ان کے ساتھ ہی ہوتا ہے یعنی جین گرے۔

یہ بھی پڑھیں : وہ ایکشن فلمیں جو بار بار دیکھنے پر مجبور کردیں

جین گرے کی طاقت جب کنٹرول سے باہر ہوتی ہے تو ایکس مین کو دنیا بچانے کے لیے اکھٹا ہونا پڑتا ہے۔

یہ فلم سائمن کنگ برگ نے تحریر اور ڈائریکٹ کی ہے جبکہ یہ 14 فروری 2019 کو ریلیز کی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں