کل کی معصوم بچی، آج کی رومانوی ہیروئن

کرینہ کپور 1994 میں سلمان خان سے ملتے ہوئے، بعد میں یہ ان کی ہیروئن بنیں
کرینہ کپور 1994 میں سلمان خان سے ملتے ہوئے، بعد میں یہ ان کی ہیروئن بنیں

بولی وڈ فلموں میں ہیرو اور ہیروئن کی عمر میں فرق کوئی نئی بات نہیں اور اس معاملے پر بہت بحث بھی ہوچکی۔

بعض اداکارائیں متعدد بار اس معاملے پر بات کر چکی ہیں کہ اداکاراؤں کو شادی کے بعد یا پھر 40 سال کے بعد ہیروئن کا کردار نہیں دیا جاتا۔

یہ بات بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ سلمان خان جسے 53 سالہ اداکار یا پھر اکشے کمار جیسے 51 سالہ اداکار آج بھی خود سے 20 سے 25 سال کم عمر اداکاراؤں کے ہیروز بنتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ 53 سالہ سلمان خان نے بھی کیا اورانہوں نے 1994 میں معصوم بچی کی حیثیت سے ملنے والی کرینہ کپور کے ساتھ 2005 میں فلم ’کیوں کہ‘ میں رومانوی ہیرو کا کردار ادا کیا۔

بچی کی حیثیت میں سلمان سے ملنے والی کرینہ کپور 11 سال بعد ان سے اسکرین پر پیار کرتی دکھائی دیں
بچی کی حیثیت میں سلمان سے ملنے والی کرینہ کپور 11 سال بعد ان سے اسکرین پر پیار کرتی دکھائی دیں

سلمان خان اور کرینہ کپور کی عمر میں اگرچہ 15 سال کا فرق ہے، تاہم کرینہ کپور دبنگ ہیرو سے اسکرین پر رومانس کرنے سے قبل ان سے ایک معصوم بچی کی حیثیت میں فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے شوٹنگ کے دوران ملاقات کر چکی تھیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور کے بچپن کی تصاویر انڈیا ٹوڈے نے شائع کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئیں۔ ان تصاویر میں کرینہ کپور کو معصوم بچی کے انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تصاویر کو دیکھ کر اندازا ہوتا ہے کہ کرینہ کپور فلموں میں آنے سے قبل کئی دیگر اداکاراؤں کی طرح بھاری بھر کم تھیں۔

کرینہ کپور اپنی بہن کرشمہ کپور کے ساتھ فلمی کیریئر کا آغاز کرنے سے قبل

کرینہ کپور 1997 میں اپنی بہن کے ساتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت کے دوران

کرینہ کپور 1990 کی دہائی کے دوران

کرینہ کپور اپنی بہن اور والدہ کے ساتھ

کرینہ کپور اپنے اہل خانہ کے ساتھ

دو اداکارائیں، دو بہنیں