مارک زکربرگ کا اربوں روپے مالیت کا نیا گھر کیسا ہے؟

مارک زکربرگ کا اربوں روپے مالیت کا نیا گھر کیسا ہے؟



فیس بک کے بانی مارک زکربرگ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں بلکہ 5 امیر ترین شخص ہیں۔

بلومبرگ بلین ائیر انڈیکس کے مطابق مارک زکربرگ 75 ارب ڈالرز سے زائد کے مالک ہیں اور 2018 سے 2019 کے دوران ان کی دولت میں 23 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔

اور اب انہوں نے چپکے سے اربوں روپے مالیت کا گھر خرید لیا تاکہ موسم گرما کی تعطیلات سے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ ارب پتی نے حال ہی میں کیلیفورنیا کے معروف سیاحتی مقام لیک تاہو (Tahoe) پر 2 جائیدادیں حال ہی میں خریدی ہیں۔

عوام کی نظر سے اس معاملے کو دور رکھنے کے لیے مارک زکربرگ نے یہ دونوں گھر جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز (8 ارب 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے، کو ایک کمپنی اور ویلتھ منیجر کے ذریعے خریدا۔

ان جائیدادوں کے معاہدے میں یہ شق بھی رکھی گئی کہ ان گھروں کی انٹرنیٹ پر فروخت کے لیے دی گئی تصاویر کو ہٹالیا جائے گا تاہم ان میں سے ایک جائیداد کی پروموشنل ویڈیو تاحال آن لائن موجود تھی جس سے بزنس انسائیڈر نے تصاویر حاصل کرلیں۔

اس گھر کو دی Carousel Estate کا نام دیا گیا ہے جو کہ لیک تاہو کے مغربی کنارے پر موجود ہے اور اسے مارک زکربرگ نے گزشتہ سال 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز (3 ارب پاکستانی روپے سے زائد) میں خریدا تھا۔

اس پرتعیشن گھر کی تصاویر دیکھیں۔

یہ جائیداد اس جھیل کے مغربی کنارے پر ساڑھے 3 ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

اس جائیداد میں 200 فٹ کا کنارہ بھی شامل ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

گھر کے آگے ایک پلیٹ فارم ہے جہاں کشتیوں کو لنگرانداز کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

جھیل کے قریب آرام کے لیے بھی ایک مقام بنایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

گھر کے مرکزی حصے میں ایک بڑی نشست گاہ ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

گھر میں سونے کے لیے 8 کمرے جبکہ 10 باتھ رومز ہیں۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

سونے کا کمرا اس طرح سجا ہوا ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

مہمانوں کا کمرا بھی بہت زیادہ آرام دہ ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

یہاں کا کچن بھی بہت بڑا ہے۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

گھر کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین کے لیے بھی ایک الگ گھر بنا ہوا جس میں 3 بیڈرومز ہیں۔

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com

فوٹو بشکریہ Oliverlux.com
فوٹو بشکریہ Oliverlux.com