ای میل

ایوانکا کے بدلے روپ سے دنیا کا ہر 5واں فرد حیران؟

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بال چھوٹے کروادیے—فوٹو: اے پی
ایوانکا ٹرمپ نے اپنے بال چھوٹے کروادیے—فوٹو: اے پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی 37 سالہ ایوانکا ٹرمپ یوں تو ہمیشہ اپنے اسٹائل، انداز اور والد کے ساتھ ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

تاہم اس مرتبہ انہوں نے اپنے بدلے روپ کی وجہ سے شہرت اور میڈیا کوریج میں والد ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ ہفتے ایوانکا ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا تو دنیا چونک گئی اور ان کے بدلے چہرے کو دیکھ کر لوگ طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کو پہلی مرتبہ رواں ماہ 3 ستمبر کو کولمبیا کے دورے کے دوران بدلے ہوئے ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ایوانکا کو نئے انداز میں پہلی مرتبہ 3 ستمبر 2019 کو دیکھا گیا—فوٹو: بلوم برگ
ایوانکا کو نئے انداز میں پہلی مرتبہ 3 ستمبر 2019 کو دیکھا گیا—فوٹو: بلوم برگ

ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش، خوبرو اور نوجوان بنا دیا اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن خبروں کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ایک سافٹ ویئر ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر تقریبا ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچی۔

امریکی دختر اول کا پرانا ہیئر اسٹائل—فائل فوٹو: رائٹرز
امریکی دختر اول کا پرانا ہیئر اسٹائل—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی اخبار ’دی نیو ڈیلی‘ نے بتایا کہ سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق جہاں ایوانکا ٹرمپ کے بدلے ہوئے ہیئر اسٹائل کی خبر ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، وہیں امریکی دختر اول کی خبر نے 36 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 50 لاکھ روپے کی کمائی بھی کی۔

سافٹ ویئر کمپنی کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر یا تصویر کو دنیا کے ہر پانچویں شخص نے دیکھا یا پڑھا۔

فیشن ماہرین نے ایوانکا کے نئے انداز کی تعریف کی—فوٹو: اے ایف پی
فیشن ماہرین نے ایوانکا کے نئے انداز کی تعریف کی—فوٹو: اے ایف پی

آن لائن مواد پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر یا تصویر دنیا بھر کے ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچیں، تاہم یہ لازمی نہیں کہ انہوں نے اس خبر یا تصویر کو دیکھا یا پڑھا بھی ہو۔

ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کو امریکا میں آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات سے بھی جوڑا جا رہا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ممکنہ طور پر میڈیا اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے اور والد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اپنا انداز بدلا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کی وجہ سے انداز تبدیل کیا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
خیال کیا جا رہا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ نے آئندہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کی وجہ سے انداز تبدیل کیا ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک

ساتھ ہی ہئر اسٹائلسٹ اور فیشن کی دنیا کی معروف شخصیات نے ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے انداز میں ایوانکا نہ صرف جوان نظر آ رہی ہیں بلکہ وہ پہلے سے پرکشش بھی ہوگئی ہیں۔

نئے ہیئر اسٹائل میں ایوانکا ٹرمپ نے بال چھوٹے کروائے ہیں جبکہ پرانے انداز میں ان کے بال کچھ بڑے تھے۔

ایوانکا ٹرمپ کے فیشن کی عام طور پر بھی تعریف کی جاتی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک
ایوانکا ٹرمپ کے فیشن کی عام طور پر بھی تعریف کی جاتی ہے—فوٹو: شٹر اسٹاک