فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

 پشاور: صوابی میں گاڑی برساتی نالے میں گرنے سے ایک بچے اور خواتین سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے۔

 ڈان نیوز کے مطابق، صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے صوابی میں پیش آنے والے اس حادثے میں ڈرائیور اور ایک بچی بھی زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق صوابی کے دور افتادہ علاقے غلاما میں پرمولی جانے والی کری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر برساتی نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بچے سمیت سات خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئی ۔

مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے زخمیوں لاشوں کو نالے سے نکل کر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشیویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

پاکستان کا انتہائی ناقص سڑکوں، خراب گاڑیوں اور خراب ڈرائیونگ کی وجہ سے دنیا میں ٹریفک حادثوں سے متعلق انتہائی خراب ریکارڈ ہے۔

گزشتہ مہینے بنوں کے قریب ٹریفک حادثے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں