اسلام آباد میں قومی اسمبلی کےحلقے این اے 47 سے 2018ء کے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کےرہنما شاہد خاقان عباسی کو مات دی تھی۔

یہ حلقہ اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ایک ہے۔ این اے 47 سیکٹر آئی نائن، ایچ نائن، جی ایٹ اور ایف سیون کے سیکٹرز سے شروع ہو کر بہارہ کہو، بری امام سے ہوتا ہوا چھتر تک پھیلا ہوا ہے۔ جبکہ دوسری جانب تمیر چراہ، فراش سے ہوتا ہوا راول چوک اور سوہان تک کی حدوں پر مشتمل ہے۔

الیکشن 2018ء میں بانی پی ٹی آئی نے این اے 47کا معرکہ اپنے نام کیا تھا۔ نشست چھوڑنے پر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے علی نواز اعوان یہاں سے منتخب ہوئے، تاہم 8 فروری کے الیکشن کے لیے ووٹرز کے سامنے ماضی کے برعکس غیر مقبول اور مقامی امیدوار ہیں۔

این اے 47 کی کل آبادی 8 لاکھ 6 ہزار 992 جبکہ کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 33 ہزار 202 ہے۔ ان میں سے مرد ووٹرز 2 لاکھ 27 ہزار 175 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 27 ہے۔

حلقے کے عوام بنیادی مسائل کے حل کے ساتھ قومی مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں سیاسی جماعتیں بے روزگاری کے خاتمے، معاشی بہتری اور سیاسی استحکام کے لیے اقدامات کریں۔

این اے 47 کے دیہی علاقوں کے ووٹرز کا دعویٰ ہے کہ شہری علاقوں میں بہت کچھ بدلا اگر تقدیر نہیں بدلی تو اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے شہریوں کی جہاں خراب نکاسی آب، گندے پانی ، ناخواندگی اور غربت کا راج ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں