تحریک انصاف نے ملک بھرمیں الیکشن مہم کیلئے پلان مرتب کرلیا

16 جنوری 2024
پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن مہم کے لیے جامع پلان مرتب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے ترتیب دیے گئے پلان کے تحت پارٹی کے تمام حلقوں کے امیدواروں کی نشان کے ساتھ حتمی فہرست جاری کی جائےگی جب کہ ڈویژن سطح پر دیرینہ کارکن کو کوآرڈینیٹر مقررکیا جائے گا۔

پلان کے تحت پارٹی کا کوآرڈینیٹر پی ٹی آئی امیدوار کے حق میں ویڈیو بیان جاری کرے گا، مجوزہ منصوبے کے تحت سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کو سینٹرل پنجاب میں کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی ذمہ داری سونپی جائےگی۔

پلان کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب تمام آرڈینیٹرز کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں