پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے بارڈر مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ فوٹو فائل

پشاور: پاکستان میں دہشت گرد وں کا داخلہ روکنے کے لیے پاک افغان طورخم بارڈر پر بارڈر مینجمنٹ سسٹم نصب کردیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق نیا بارڈر منیجمنٹ سسٹم طورخم بارڈ ر سمیت 121 داخلی اور خارجی راستوں پر نصب کیا گیا ہے، سسٹم کو انٹر پول، پاسپورٹ، نادرا اور ایف آئی اے کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

نیا بارڈر منیجمنٹ سسٹم پاک افغان طورخم بارڈر پر دہشت گردوں کی پاکستان میں داخلے کی روک تھام میں مدد فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ چوری شدہ پاسپورٹ پر سفر کرنے کی روک تھام اور ویزے کی مدت مکمل ہونے کی صورت میں ملک میں غیرملکیوں کے داخلے کے خلاف کارروائی کرنے میں بھی سسٹم مدد گار ثابت ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی جدید ترین بارڈر مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل سرحد پر جدید ترین سسٹم نصب کرنے کے لیے ماہرین نے دفتری عملے کو خصوصی تربیت دی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں