محمد مرسی پیر کی صبح پاکستان پہنچے ہیں۔ اے ایف پی تصویر
محمد مرسی پیر کی صبح پاکستان پہنچے ہیں۔ اے ایف پی تصویر

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے پیر کے روز اپنے مصری ہم منصب پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں جاری ' خونریزی' ختم کرانے اور بحران کا حل تلاش کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وہ مصری صدر محمد مُرسی سے دورہ پاکستان کےموقع پر ون ٹو ون ملاقات کررہے تھے۔ واضح رہے کہ محمد مُرسی پاکستان کے بعد ہندوستان بھی جائیں گے اور مصری کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر تجارت کےفروغ پر بات کریں گے۔

ساٹھ کی دہائی میں جمال عبدالناصر کے بعد وہ دوسرے صدر ہیں جنہوں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

صدر زرداری نے زوردیا کہ' شام میں قتلِ عام روکنے اور بحران کے پُرامن حل کیلئے مل جل کر کام کیا جائے،' ۔ ملاقات کے بعد صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نےجاری ایک بیان میں کہا۔

بیان کے تحت صدر زرداری نے مزید کہا کہ امن کا عمل شامی عوام کے لئے ان کی جانب سے ہونا چاہئے اور اس سلسلے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

دوسری جانب صدر مرسی کی پاکستان آمد پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے کئی معاہدے بھی ہوئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں