حرمین شریفین کے توسیعی منصوبے کا ایک ڈھانچہ منہدم

29 نومبر 2013
اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، لیکن توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ —. فوٹو بشکریہ عرب نیوز
اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا، لیکن توسیعی منصوبے کے پہلے مرحلے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ —. فوٹو بشکریہ عرب نیوز

مکہ، سعودی عرب: جمعرات کو مسجد الحرام کا ایک نوتعمیر شدہ ڈھانچہ اچانک منہدم ہوگیا، چنانچہ مطاف توسیعی منصوبے کے دوسرے مرحلے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ تاہم عمرہ گیٹ کے جنوب میں ہونے والے اس حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق حرمین شریفین کے ترجمان احمد المنصوری نے کہا کہ ”اس ڈھانچے کے گرنے کی وجہ سے چبوترے پر ملبے کی کافی مقدار جمع ہوگئی ہے۔ چونکہ یہ حصہ مطاف سے فاصلے پر ہے ہے، چنانچہ اس واقعہ میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔“

خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ مطاف کے توسیعی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے حج سے پہلے کھول دیا جائے۔ نئے حصے میں پہلی اور دوسری منزل کی توسیع کی گئی ہے، جس کی کل گنجائش چالیس ہزار عازمین فی گھنٹہ تک ہے۔

شاہ عبداللہ کے حکم سے حرمین کی یہ حالیہ توسیع تاریخ میں سب سے بڑی توسیع ہے، اور 13 لاکھ عازمین کے لیے اضافی گنجائش فراہم کرتی ہے۔مسجد سے ملحقہ نئے اضافی حصے میں 52 گیٹ، چار میناراور 120 متحرک زینے ہیں۔ یہ منصوبہ ایک لاکھ مربع میٹر سے زیادہ بڑے حصے پر محیط ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

H M Tahir Nov 29, 2013 04:06pm
Adab Urdu Dawn...ki khbron say halat.e.hazra say bakhbri khob milti hai...buhet khoob..