ریال دسویں مرتبہ چیمپینز لیگ کی فاتح

25 مئ 2014
لسبن: فاتح ٹیم ریال میڈرڈ ٹرافی کے ساتھ۔—رائٹرز
لسبن: فاتح ٹیم ریال میڈرڈ ٹرافی کے ساتھ۔—رائٹرز

لسبن: ریال میڈرڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 1-4 سے شکست دے کر چیمپینز لیگ کا ٹائیٹل دسویں بار اپنے نام کر لیا۔

ہفتہ کو پرتگال کے شہر لسبن میں کھیلے گئے فائنل میں میڈریڈ کے دونوں کلبوں نے جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی۔

ڈیگو گاڈن نے میچ کے چھتیس ویں منٹ میں ہیڈر پر گول کرکے ایٹلیٹکو کو برتری دلوادی۔

اس برتری کا ایٹلیٹکو کے کھلاڑیوں نے پورے میچ میں بھرپور دفاع کیا لیکن کھیل کے اختتامی لمحات میں سرجیو راموس نے ریال کیلئے گول برابر کر کے میچ کو ایکسٹر ٹائم تک پہنچا دیا۔

ایکسٹرا ٹائم کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول سکور نہ کرسکی۔

تاہم، دوسرے ہاف میں ریال نے اپنا پانچواں گیئر لگا کر ایٹلیٹکو کو چاروں شانے چت کردیا۔

گیرتھ بیل نے میچ کے ایک سو دسویں منٹ میں، مارسیلو نے ایک سو اٹھارویں اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک سو بیس ویں منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے ریال کو تاریخی فتح دلوادی۔

تبصرے (0) بند ہیں