پنلٹی ککس پر فیصلہ، ہالینڈ سیمی فائنل میں

06 جولائ 2014
ہالینڈ کے کیپر ٹم کرول نے دو پنلٹیاں روک کر ہالینڈ کو سیمی  فائنل میں پہنچا دیا۔ اے پی فوٹو۔۔۔
ہالینڈ کے کیپر ٹم کرول نے دو پنلٹیاں روک کر ہالینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔ اے پی فوٹو۔۔۔

فٹبال ورلڈ کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے کوسٹاریکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنلٹی ککس پر 4-3 سے شکست دیدی۔

سیلواڈور کے ارینا فونٹینوا سٹیڈیم میں ہالینڈ اور کوسٹاریکا کی ٹیم کے مابین کھیلے گئے آخری کوارٹر فائنل میچ میں کوسٹاریکا نے فیوورٹ ہالینڈ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

کوسٹاریکا کے گول کیپر نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈچ ٹیم کے کئی یقینی گول روکے جبکہ کئی مواقع پر ہالینڈ نے گول کرنے کے آسان مواقع ضائع کئے۔

ہالینڈ کے کیپر ٹم کرول نے دو پنلٹیاں روک کر ہالینڈ کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

مقررہ وقت تک میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد اضافی وقت دیا گیا لیکن دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گیند کو جال میں نہ پھینک پائیں۔

پینلٹی ککس پر ہالینڈ کی ٹیم اپنے اعصاب پر قابو رکھنے میں کامیاب رہی اور چار تین سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

نو جولائی کو سیمی فائنل میں ہالینڈ کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہو گا۔

ارجنٹینا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں اب تک آٹھ مرتبہ مدمقابل آئیں ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

muhammad asad Jul 06, 2014 08:52pm
argentina or holand may say kn ziyada matches jeeta hay
muhammad asad Jul 06, 2014 08:53pm
argentina will win the fifa world cup