ملائیشین طیارے کی بین الاقوامی تحقیقات

19 جولائ 2014

یوکرائن کی سرحد کے قریب ملائیشین مسافرطیارے کے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں، ‫یوکرائن میں بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم نے جائے حادثہ کا جائزہ لیا اور دو سو اٹھانوے مسافروں میں سے ایک سو اسی کی لاشیں نکال لیں، اُدھر واشنگٹن میں مسافروں کے لواحقین نے ملائیشین سفارتخانے کے باہر موم بتیاں روشن کیں اور پھول رکھے جبکہ فلپائنی مسافروں کے اہل خانہ نے حکومت سے واقعے کی تحقیقات کروانے اورانصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

ویسے تو تمام فریقین یعنی روسی اور سیکیورٹی کونسل میں شامل دیگر عالمی طاقتیں ایک بین الاقوامی تفتیش کا مطالبہ کر رہی ہیں، تاہم یوکرائنی حکومت کی رضامندی کے باوجود اس خطے میں اس کی رٹ ایک سوالیہ نشان ہے، جہاں علیحدگی پسندوں نے اپنی ریاست کے قیام کا اعلان کر دیا ہے — اے پی فوٹو

یوکرائن اور روس کے درمیان طیارے کے حادثے یا گرائے جانے کو لے کر الزامات کا تبادلہ جاری ہے— اے پی فوٹو

یورپ کے او ایس سی ای سیکیورٹی ادارے میں یوکرائن کے ترجمان رونالڈ بلیس نے بتایا کہ یہ قومی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس کیس میں یہ مسئلے کا ایک حصہ ہے — اے پی فوٹو

علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے بوئنگ 777 سے فلائٹ ریکارڈز تلاش کرلیا ہے اور جنگ بندی سمیت ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں — اے پی  فوٹو

یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشیخانو پہلے ہی عالمی رہنماﺅں سے ایک بین الاقومی تفتیش کا کہہ چکے ہیں — اے ایف پی فوٹو

طیارے کے ملبے سے دھماکہ خیز مواد کے ذرات ملنے کا امکان ہے اور ایک میل کے رقبے پر پھیلے ملبے میں میزائل کے ٹکڑے بھی مل سکتے ہیں مگر ان کی تلاش اور ثابت کرنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ پہلے روز سے جاری الزام تراشی نے حالات کو کافی کنفیوز کر دیا ہے — اے پی فوٹو

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرائن کو بین الاقوامی تفتیش کاروں کی ٹیم میں شامل ہونے کی پیشکش کی ہے — اے پی فوٹو

جنیوا میں یوکرائن کے اقوام متحدہ میں سفیر یوری کلیمنکو کا کہنا ہے کہ یہ بہت ضروری ہے کہ غیرجانبدار عالمی ماہرین کو سب سے پہلے بلیک باکس تک رسائی ملے — اے پی فوٹو

یاد رہے کہ گزشتہ روز بوئنگ777 طیارے ایم ایچ17 کو مبینہ طور پر زمین سے 33 ہزار فٹ کی بلند پر نشانہ بنا کر مار گرایا گیا تھا جس سے 298 مسافر اور عملے کے افراد ہلاک ہو گئے تھے — اے پی فوٹو