• KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am
  • KHI: Fajr 4:15am Sunrise 5:42am
  • LHR: Fajr 3:21am Sunrise 4:58am
  • ISB: Fajr 3:16am Sunrise 4:58am

فواد پرانے دور کے رومانس کے قائل

شائع August 7, 2014
۔— فائل فوٹو
۔— فائل فوٹو

اپنے ہٹ ٹی وی ڈرامے 'زندگی گلزار ہے' کی بدولت پاکستانی سپر سٹار فواد خان ہندوستان میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فواد نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب تک اپنی شہرت کے عادی نہیں ہو سکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پرستاروں کے جذبات پر میں پلکیں جھپکانے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رومانس کے بارے میں ان کے خیالات پرانے زمانے کے ہیں۔

ان کے بقول میں نے اپنی بیوی صدف کو سترہ سال کی عمر میں پروپوز کیا تھا، جب وہ سولہ سال کی تھی، مگر میں صدف کے ساتھ پوری زندگی گزارنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم تھا۔

میں نے اسے کہا کہ 'میں تم سے شادی کرنا چاہتا ہوں اور تمہارے ساتھ بوڑھا ہونا چاہتا ہوں، مجھے تم سے محبت ہے اور میں ہمیشہ تم کو چاہتا رہوں گا'۔

فواد کا کہنا تھا کہ صدف میرا پہلا پیار ہے اور وہی آخری بھی ہوگا۔

فواد خان سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کے ذریعے بولی وڈ ڈیبیو کر رہے ہیں، جو انیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 1 جون 2024
کارٹون : 31 مئی 2024