کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق جمعرات کو کلفٹن پولیس نے زہرہ شاہد کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث تین افراد کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جن کا باقاعدہ چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارکنوں سے تفتیش کی جارہی ہے، جس کی مدد سے دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد کو گزشتہ برس مئی میں کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز فور میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا تھا۔


مزید پڑھیں: کراچی: تحریک انصاف سندھ کی نائب صدر زہرہ شاہد قتل


پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر زہرہ شاہد کے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے ایم کوی ایم کے خلاف احتجاج کا اعلان بھی کیا تھا ۔

دوسری جانب ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے زہرہ شاہد کے قتل کی تفتیش کے بغیر ہی الطاف حسین پر الزامات عائد کردیے ہیں چنانچہ وہ تحریکِ انصاف کے خلاف پوری دنیا میں مظاہرے کریں گے۔

'زہرہ شاہد کی ہلاکت ٹارگٹ کلنگ تھی'

ایڈیشنل آئی غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زہر شاہد کو لوٹ مار کی واردات کے دوران نہیں بلکہ ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کے علاقے سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس کا تعلق کراچی سے ہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے جب کہ اب تک کی تحقیقات کی مدد سے مزید ملزموں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں